ممبئی (جیوڈیسک) رنبیر کپور کی سنجے دت جیسی لک والی تصاویر نے شائقین کو اپنا گرویدہ بنا دیا۔ وہ ان دنوں فلم سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رنبیر کپور کی نئی تصاویر کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
رنبیرکپور نے بالی وڈ کے منا بھائی جیسی لک بنانے کیلئے کافی محنت کی ہے، اس مقصد کیلئے انہوں نے اپنے وزن میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔
برفی بوائے رنبیر کپور نے اس فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنی مونچھیں اور داڑھی کو سنجے دت کی طرح سے بنانے کیلئے خاصی محنت کی ہے۔ فلم کی 60 فیصد شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ سنجے دت کی جیل یاترا کے دوران ان کا ایک انداز بے حد مقبول ہوا تھا جس سے متاثر ہو کر رنبیر نے یہ روپ اپنایا ہے۔