پاکپتن کی خبریں 14/4/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (بیورورپورٹ) حکومتی دعوئوں کے برعکس واپڈا کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈشیڈنگ جاری، شہریوں کی پریشانی میں اضافہ۔ بتایا گیا ہے کہ پاکپتن اور گردو نواح میں شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے بار بار بجلی کی آنکھ مچولی سے پانی نہ ہونے کے باعث نمازی وضو کر نے سے محروم ہیں، حکومت کی طرف سے کیے گئے اعلان کے برعکس واپڈ ا کی لوڈشیڈنگ عروج کو پہنچ چکی ہے جس کو سخت تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت ایسے اعلان ہی کیوں کرتی ہے جس پر عمل نہیں کر وا سکتی ہے ، حکومت کی طرف سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن یہاںتو کئی کئی گھنٹوںکی لوڈشیڈنگ معمول بن چکا ہے۔انہوں ے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن (بیورورپورٹ) چیئر مین ضلعی عشر زکوٰة چوہدری سجاد پرویز نے اپنے دفتر میں مستحق خواتین کو امدادی چیک تقسیم کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکپتن نے مالی سال 2016-17 کی دوسری ششماہی کے فنڈز کا اجراء کیا ،جس میں گزارہ الائونس مبلغ 6,696,000/- روپے ( سڑسٹھ لاکھ چھیانوے ہزارروپے)2232 مستحقین زکوٰة ,گزارہ الائونس برائے نابینا افراد مبلغ 393,000/- روپے ( تین لاکھ ترانوے ہزار روپے) 131 نابینا مستحقین زکوٰة اورگزارہ الائونس (سینٹرل پول) مبلغ 138,000/- روپے ( ایک لاکھ اڑتیس ہزار روپے )46 مستحقین زکوٰةکو بذریعہ ٹیلی نار(ایزی پیسہ) ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال، پاکپتن کو دوسری ششماہی کے لئے مبلغ 565,625/- روپے ، 208مستحق زکوٰة طالبعلموںاور سکالرشپ برائے طلباء دینی مدارس مبلغ2,110,500/ – روپے 7 دینی مدارس کے354 مستحق زکوٰة طالبعلموںکو جاری کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن (بیورورپورٹ) ڈسٹر کٹ پریس کلب پاکپتن کا تعزیتی اجلاس زیر صدار ت چیئر مین پیر امداد حسین، صدر سید حسن عباس بخاری منعقد ہوا ۔اجلاس میں سرپرست اعلیٰ حاجی محمد وسیم، پیر توقیر رمضان،رائے محمد اشرف،قیصراشتیاق ،شبیر چغتائی،یاسر خان، چوہدری عاطف ، رائے محمد اشرف سمیت صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں اپیکا کے ضلعی رہنما عارف علی چوہدری کے والد حارث علی کے انتقال پر صحافیوں نے گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کیلئے دعاکی۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن (بیورورپورٹ) درندہ صفت بھائی نے بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج،ملزم گرفتار۔بتایاگیاہے کہ محلہ پیر کریاں کی رہائشی 16 سالہ لڑکی کومل شفیق کو اسکے بھائی وقاص نے چار ماہ قبل زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر لڑکی نے اپنے والدین کو بتایا تو انہوں نے کومل بی بی کو ڈانٹ کر خاموش کر وا دیا گزشتہ رات کومل بی بی کے بھائی وقاص نے کومل بی بی کو دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر کومل بی بی تھانہ سٹی پہنچ گئی ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا ندیم اقبال نے بتایاہے کہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کومل شفیق کی میڈیکل رپور ٹ کے بعدملزم محمد وقاص کیخلاف مقدمہ درج کرلے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔۔۔۔۔