پیرمحل کی خبریں 14/4/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) انتظامیہ کی غفلت یا سرد مہری جراثیم ملے دودھ کی سرعام فروخت صارفین کثافت ملا دودھ استعمال کرنے کے باعث جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح کے چکوک سے گوالے دودھ خرید کر شہر میں سپلائی کرتے ہے دودھ کو ڈیری میں لے جاکر کریم نکلوانے کے بعد بچے ہوئے دودھ میں سنگاڑے کا آٹا میٹھاسوڈا اور خطرناک کیمیکل ڈال کر اس میں کثافت ملا گندہ پانی ملاکرشہر بھر کے ہوٹلوں اورمکینوں کودیدہ دلیری سے سپلائی کردیاجاتا ہے محکمہ صحت کے حکام اور متعلقہ اتھارٹی تمام صورت حال جاننے کے باوجود کاروائی سے گریزاں ہے جس سے شہری خطرنا ک قسم کی موذی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں انجمن صارفین کے صدرمیاں اختر حسین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپیل کی کہ فی الفور فوڈ چیکنگ سکواڈ کے ذریعے عوام کی صحت سے کھیلنے اور مکینوں کوبیماریوں میں مبتلا کرنے والوں کے خلاف گرینڈا پریشن کیا جائے
پیرمحل ( نامہ نگار ) طالب علم کا اعزاز طالب علم محمد عمر خان نے جماعت ہشتم کے امتحان میں 473نمبر حاصل کرکے سکول بھرمیں اول پوزیشن حاصل کرلی تفصیل کے مطابق پیرمحل کے رہائشی ڈاکٹر طارق کے ہونہار بیٹے محمد عمرخان نے ڈویژنل پبلک سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے جماعت ہشتم کے امتحان میں 500نمبر میں سے 473نمبرحاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کرلی کارکردگی کا سہرا جملہ اساتذہ کی محنت والدین کی دعائوں کا ثمر ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار)شارکٹ سرکٹ کے باعث کیر ی ڈبہ جل کر خاکستر ڈرائیور جھلس کر شدید زخمی تفصیل کے مطابق لاری اڈا پیرمحل کے مین گیٹ پر کھڑا ہوا کیری ڈبہ میں ناگزیر وجوہات پر آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے ہی کیر ی ڈبہ جل کر خاکسترہوگیا کیری ڈبہ کے اندر بیٹھا ہو ا ڈرائیور رضوان ولد محمد رمضان ساکن چک نمبر320گ ب جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جس کو سول ہسپتال میں طبی امدا ددی گئی مگر حالت نازک ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا جہاں پر حالت نازک بیان کی گئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار)سب ڈویژن فیسکو پیرمحل میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 20گھنٹے جاپہنچادن رات میں چند منٹوں کے بعد چارچارگھنٹے بجلی کی بندش سے زندگی محال انتظامیہ کی دن رات کے وقت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ خواتین بچے بوڑھے رات جاگ کر گزارنے پرمجبو رنمازفجر اور دیگر نمازوں کے اوقات میں بجلی کی بندش اسلام دشمن پالیسی کے خلاف صارفین سراپا احتجاج کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا تفصیل کے مطابق پیرمحل میں 132KVگریڈ اسٹیشن ہونے کے باوجود ارد گرد کے علاقہ جات میں کسی قسم کی انڈسٹری نہ ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ کی ضرور ت نہ ہے جبکہ سب ڈویژن فیسکو پیرمحل کے حکام عوامی حکومت کو بدنام کرنے کے لیے 20گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے مکینوں کی زندگی اجیرن کردی حبس زدہ ماحول میں خواتین مرد بچے بوڑھے گلیوں میں سینہ کوبی کرتے ہوئے واپڈا کے حکام کو بددعائیں دینے پر مجبور ہے جبکہ نہ صرف دن میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کررہے ہیں بلکہ رات کے وقت تین وقفوں میں بجلی بند کرکے عوام کو ساری رات جاگنے پرمجبور کیاجارہاہے نمازفجر ، ظہر اور دیگر نمازوں کے اوقات میں دانستہ طورپر بجلی بندکرکے اسلام دشمنی کا کھلم کھلاثبوت دیا جارہاہے لائن لاسنز پورے کرنے کے لئے ہرپندرہ منٹ بعد چار گھنٹہ کے لیے بجلی کی بندش نے کاروبار زندگی مفلوج کرکے رکھ دیئے ہیں ،مہنگائی کا اژدھا عوام کو نگل رہا ہے مگر سب ڈویژن فیسکو پیرمحل انتظامیہ بے رحمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے سماجی فلاحی حلقوںنے نمازوں کے اوقات کارمیں اور رات کے وقت لوڈشیڈنگ بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) پھیری لگانے والوں نے لائوڈ سپیکر سے عوام کا سکون چھین لیا ریڑھی بان علی الصبح گدھا گاڑیوں پرنصب لائوڈ اسپیکر پر اونچی آوازیں میں سبزی کپڑا فروخت کرنے کے صدائیں لگاتے ہیں لائوڈ اسپیکراتروائے جائیں عوامی شہری حلقے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے لائوڈ اسپیکر کے بے جااستعمال پر پابندی ہے پیرمحل شہر سمیت گردونواح میں پھیری لگانے والوںنے گدھاگاڑیوں پر لائوڈ اسپیکر لگارکھے ہیں جس پر دھڑلے سے اونچی آواز میں سودا فروخت کرنے کی صدائیں لگائی جاتی ہے جبکہ گدھاگاڑیوں پر مشکو ک قسم کی عورتیں اپنے ساتھ دوتین چھوٹے چھوٹے مفلوک الحال بچوں کو بٹھاکر علی الصبح اونچی آوازمیں بھیک مانگنے کی صدائیں دیتے ہوئے خدااور رسول کے واسطے دیتی ہے جس سے عوام کا سکون غارت ہوکر رہ گیا ہے حالانکہ حکومت کی طرف سے لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر سخت پابندی ہے مسجدوں کے امام اور خطیبوں کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں مگران ریڑھی بانوں سے انتظامیہ جان بوجھ کر ان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے عوامی شہری حلقوںنے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپیل کی کہ فی الفور پھیری لگانے والوں کے لائوڈ اسپیکر اور پریشر ہارن اتروائے جائیں تاکہ شہری تکلیف دہ عذاب سے بچ سکیں
پیرمحل ( نامہ نگار ) گلے سڑے گندے پھل اور سبزیاں ہیضہ اسہال اور پیچش جیسے عوارض کاباعث بنتی ہے چیزوں کو مکھیوں سے بچاکر رکھیں تاکہ کھانے پینے کی اشیاء پر مکھیوں کے بیٹھنے سے ان میں موذی بیماریوں کا باعث بننے والے جراثیم پیدا نہ ہوسکیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرہارون مجید سینئر میڈیکل آفیسر پیرمحل نے بدلتے موسم میں امراض سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کیا انھوںنے کہا کہ اگر موثر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیںبدلتا موسم بیشتر امراض کا باعث بنتا ہے جس میں ، بھوک کی کمی ، سر درد ، گھبراہٹ، ٹائیفائیڈ، پھوڑے پھنسیاں ہیضہ ، اسہال اور پیچش جیسے عوارض شامل ہے اس موسم میں کولا مشروبات بازاری کی بجائے دودھ دہی کی کچی لسی فالسہ اور لیموں کی شکنجبین استعمال کریں فاسٹ فوڈز اورگوشت کی بجائے تازہ سبزیاں استعمال کریں سوتی ملبوسات کا استعمال کریں پانی کو ابال کر پیئں پھل سبزیوں کو اچھی طرح دھوکر استعمال کریں چیزوں کو مکھیوں سے بچاکر رکھیں تاکہ کھانے پینے کی اشیاء پر مکھیوں کے بیٹھنے سے ان میں موذی بیماریوں کا باعث بننے والے جراثیم پیدا نہ ہوسکیں ہیضہ اسہال اور پیچش، بخار کی بیماری کے حملہ کی صورت میں فی الفور اپنے معالج سے رجوع کریں تاکہ بروقت بیماری کاتدارک ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) ملک بھر میں جاری مردم وخانہ شماری میں قادیانیوںکا غیر مسلم اقلیتوں کے خانے میں اندراج کیا جائے نعیم اختر جانبا ز صدر تحریک حرمت رسول ۖ پیرمحل نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے مردم شماری وخانہ شماری کے عمل کو شفاف رکھنے اور غیر جانبدارانہ طریقے سے ڈیٹا جمع کرنے کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا حالیہ مردم اور خانہ شماری میں قادیانیوںکا غیر مسلم اقلیتوں کے خانے میں ہی اندراج کیا جائے کیونکہ قادیانی اپنے آپ کو مسلمان شمار کر کے اپنی شناخت اور تعداد کو پوشیدہ رکھنے کی سازشیں کررہے ہیں تا کہ انکی اصل تعداد منظر عام پر نہ آسکے اور وہ اپنے مفادات حاصل کرتے رہیں انھوں نے کہا کہ مردم شماری کے فارم میں مذہب کا خانہ انتہائی ضروری ہے جس سے ملک کی آبادی اور مذاہب سے وابستہ افراد کی صحیح تعداد کا علم ہو سکتا ہے حکومت اور محکمہ شماریات کو اس جانب خصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ کوئی غلط بیانی نہ کرسکے اور اپنے مذہب کو پوشیدہ رکھ کرشماریات کے عمل کو مشکوک نہ بنا سکے انہوں نے کہا کہ غیر مسلموں میں قادیانیوں نے ملک و ملت کو جتنا نقصان پہنچایا ہے کسی اور مذہب کے لوگوںنے نہیں پہنچایا مردم شماری کے دوران قادیانیوں کی سازشوںپر نظر رکھی جائے اور مردم شماری کے عمل کو شفاف بنا یا جائے تاکہ معاشرے کے کسی طبقے کو شکایت نہ ہو ۔