پی ایس او نے حکومت سے 107 ارب کا فوری بندوبست کرنے کی درخواست کر دی

PSO

PSO

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ایس او نے حکومت سے 107 ارب روپے کا فوری بندوبست کرنے کی درخواست کردی،ادارے کی وصولیاں 281 ارب تک پہنچ جانے کے باعث ادائیگیوں میں مشکلات،رقم نہ ملنے کی صورت میں پاور کمپنیوں کو تیل کی فراہمی متاثر اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

عوام کے لئے بری خبر،گرمیوں کے ساتھ ساتھ اب رمضان میں بھی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل نے مالی مشکلات کے باعث مستقبل میں پاور کمپنیوں کو فرنس آئل کی فراہمی میں کمی کا عندیہ دے دیا ہے،پی ایس او نے وزارت پیٹرولیم اور وزرت پانی و بجلی کو علیحدہ علیحدہ خطوط کے ذریعے اپنی مالی مشکلات سے آگاہ کیا ہے۔

پی ایس او کے مطابق اس وقت کمپنی کی وصولیاں 281 ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں،ادارے کو تیل کی درآمدات اور ادائیگیوں کی مد میں فوری طور پر 107 ارب روپے کی ضرورت ہے،پاکستان سٹیٹ آئل پاور کمپنیوں یومیہ 18 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل فراہم کررہی ہے،دوسری جانب پاور کمپنیوں کے علاوہ پی آئی اے اور ایس این جی پی ایل بھی گذشتہ دو سال سے ادائیگیوں میں ٹال مٹول کررہی ہیں۔