کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر مسیحی آبادیوں اور گرجا گھروں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی حوالے سے خصوصی انتظامات ،صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور گرجا گھروں کے اطراف قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کردیا گیا ۔ایسٹر کے موقع پر مسیحی آبادیوں اور گرجا گھروں کے اطراف خصوصی بلدیاتی انتظامات پر مسیحی رہنمائوں کا چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا سے اظہار تشکر ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ بلا تفریق رنگ و نسل ضلع کورنگی کے ہر فرد کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات مں شامل ہے عوام کو بنیادی مسائل سے چھٹکار ہ دلا نے کے لئے شوب روز کوشاں ہیں اور انشا اللہ ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد کے تعاون سے ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنا ئیں گے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر مسائل کے حل کو یقینی بنا نے کے ساتھ عبادت گاہوں کے اطراف صفائی و ستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ دیگر بلدیاتی انتظامات کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات اور کورنگی زون میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے بعد نئی لائنوں کی تنصیب کے حوالے سے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے ساتھ سیوریج لائنوں کی تنصیب کے حوالے سے جاری کاموں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا کو عوام کو بروقت سہولت پہنچا ئی جائے چیئر مین سید نیئر رضا نے ایسٹر کے موقع پر بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے بہتر انتظامات پر بلدیہ کورنگی کے افسران و ملازمین کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ مسیحی آبادیوں میں مستقل بنیادوں پر بلدیاتی انتظامات بہتر بنا نے کی ہدایت کی ہے۔