مردان (جیوڈیسک) مردان میں مشال خان قتل کیس میں پولیس نے مزید 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزموں کی تعداد 20 ہوگئی ، 12 کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ مقدمے میں مزید 4 ملزموں کو نامزد کردیا گیا، پولیس نے 12 ملزموں کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے 8 ملزموں کو 3 روزہ جبکہ 4 ملزموں کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے آج مشال خان قتل کیس میں مزید 4 ملزموں کو گرفتار کیا ۔ گرفتار ملزموں کی تعداد20 ہوگئی ہے ۔ 8 ملزم پہلے ہی چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔
پیشی کے موقع پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ پولیس نے مقدمے میں مزید چار ملزموں کو نامزد کر دیا ۔ نامزد ملزموں کی تعداد 24 ہوگئی ۔ پولیس نے 24 میں سے 20 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب بنوں میں مشال خان کے قتل کیخلاف مختلف تنظیموں کی جانب سے سلامی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے باعث سینما روڈ بلاک رہا ۔ مظاہرین نے مشال خان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔