کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) ماڈل ویلج جنڈالہ کا شاندار افتتاح۔ ایم این اے عابد رضا، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے تقریب سے خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے شاندار پراجیکٹ لانچ کرنے پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدر ی محمد علی تنویر کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ضلعی وائس چیئرمین چوہدری شعیب رضا ، ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری اصغر، چیئرمین ارشد بھٹی، چیئرمین فیاض احمد، چیئرمین ضیا محی الدین، چیئرمین عقیل بیگ، چیئرمین ہارون رشیدبٹ ، چیئرمین احمد خاں، چیئرمین عامر ندیم، چیئرمین محمد علی گجر، چیئرمین اکرم سانتل، چیئرمین محمد مقصود، چیئرمین نعمان سرفراز، چیئرمین افتخار احمد ، چیئرمین کاشف محمود، چیئرمین گلزار احمد، چیئرمین حاجی نذیر احمد، چیئرمین محمد نواز، چیئرمین نجم بھٹی ، چیئرمین رخسار احمد، چیئرمین محمد اصغر، چیئرمین ظہیر عباس، چیئرمین محمد ریاض، چیئرمین سید توقیر، چیئرمین ارشد محمود، چیئرمین شاہد نعیم بٹ، چیئرمین محمد اعظم، چیئرمین خالد مہندی، چیئرمین جاوید اقبال، چیئرمین منظور احمد، چیئرمین چوہدری علی احمد، چیئرمین محمد انور کرنانہ، چیئرمین چوہدری محمد اختر،چیئرمین محمد اقبال، چیئرمین میاں شیراز احمد، چیئرمین چوہدری مشتاق احمد، چیئرمین اشفاق الحسن مرالہ ، چیئرمین سہراب خاں،چیئرمین محمد یونس، چیئرمین حافظ سجاد، چیئرمین چوہدری یاسر اقبال، چیئرمین تنویر اشرف، چیئرمین ڈاکٹر عباس، چیئرمین ملک صفدر، چیئرمین ملک اشفاق، چیئرمین محمد انور نسیم، چیئرمین ملک آصف، چیئرمین محمد اکرم، چیئرمین محسن لنگڑیال، چیئرمین محمد انور، چیئرمین راجہ شبیر، چیئرمین راجہ ذوالفقار، چیئرمین منیراللہ، چیئرمین چوہدری منظور حسین، چیئرمین سید شفاقت شاہ و دیگر شامل تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) ماڈل ویلج جنڈالہ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری محمد علی تنویر کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے عابد رضانے اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے ماڈل ویلج جنڈالہ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ تمام لوگ مل کر اپنے گائوں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں جس کی واضح مثال جنڈالہ گائوں ہے۔ ہر گائوں میں گورنمنٹ فنڈز سے تمام انفراسٹرکچر مکمل کرنا ممکن نہیں ہے لیکن اگر کمیونٹی کے لوگ چاہیں اور یونین کونسل کا چیئرمین متحرک ہو تو کوئی بھی گائوں تمام سہولیات سے خالی نہیں رہ سکتا۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) ماڈل ویلج جنڈالہ کی تکمیل ضلع گجرات کے دیہاتوں کیلئے روشنی کی کرن ہے۔ گجرات کی تمام یونین کونسلز کو ہم مثالی بنائیں گے۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر۔ انہوں نے تقریب میں خصوصی شرکت کرنے پر ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کا شکریہ ادا کیا۔ تمام یونین کونسلز کے چیئرمینز کی شرکت کرنے اور خصوصی دلچسپی لینے پر ان کابھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ میں نے بطور چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ حلف لینے کے بعد کوٹلہ کو ویسٹ مینجمنٹ کا تحفہ دیا اور آج الحمد للہ ضلع گجرات کے دیہات کے لئے ایک خوبصورت پراجیکٹ ماڈل ویلج کے نام سے دے دیا ہے۔ انشااللہ پورے گجرات کی ہر یونین کونسل کا ایک ایک گائوں ایک سال میں مکمل کریں گے اور اس پراجیکٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تمام منصوبہ جات مکمل کئے گئے ہیں جن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ ، فرسٹ ایڈ سنٹر، کمیونٹی سنٹر، فیملیز اینڈ چلڈرن پارک، ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور گورنمنٹ کی طرف سے گلیوں نالیوں کی تعمیر جیسے منصوبے شامل ہیں۔ ہر گائوں کے باسیوں کا بھی حق ہے کہ ان کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔ میں اپنے تمام یونین کونسلز کے چیئرمین سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ جوبھی اس پراجیکٹ کو شروع کرے گا میری طرف سے اس کی بھرپور سپورٹ کی جائے گی۔ ہم نے ووٹ کا حق عوام کو سہولتیں دے کر لوٹانا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) جنڈالہ ماڈل ویلج کو دیکھ کر ایک بڑے شہر کی جھلک دکھائی دے رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر کو اس عظیم پراجیکٹ کی تکمیل پر دل کی اتھاہ گہرائیوںسے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جس طرح چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نے اس پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کی ہے انشاللہ ہم سب مل کر اس طرح گجرات کے تمام گائوں کو ایک عملی طورپر شہر والی زندگی دے سکتے ہیں۔ پارک میں کھیلتے ہوئے بچوں کی زندگی میں ایک خوشگوار احسا س ان کے چہروں سے چھلک رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) چیئرمین شپ سنبھالنے کے بعد ہم نے تہیہ کرلیا ہے کہ جس طرح اپنے حلقے کی تقدیر بدلی ہے اسی طرح ضلع گجرات کو خوشحال و خوبصورت بنائیںگے۔ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد۔ میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان اور میاں محمد شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے عین مطابق گائوں گائوں تبدیلی و خوشحالی لائیں گے۔ ہم نے پاکستان مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کی ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جوپاکستان میں حقیقی جمہوریت کا پرچم بلند کیے ہوئے ہے۔