لاہور (اقبال کھوکھر) ایسٹر کے مبارک موقع پر پاکستان میں مکمل امن وامان اور سلامتی کے ساتھ عبادات انجام پذیر ہوئیں۔اس حوالے سے انتظامات کرنے والے سرکاری اداروں اور خصوصاً سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ان خیالات کااظہار نیشنل ڈائریکٹر”کلاس”وچیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی ایم اے جوزف فرانسس نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خداتعالیٰ کاشکراداکرتے ہیں کہ تمام ترخدشات وتحفظات کے باوجود ملک میں ایسٹر کاتہوارمکمل پرامن رہا اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔
انہوں نے فوج،رینجرز،پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز اداروں کو خصوصی طور پر ممونیت انداز میں ان کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے بہتر حکمت عملی سے مسیحی عوام کے مذہبی تہوار پر امن وسلامتی اور خوشگوار ماحول رکھنے میں احسن کردارادا کیا۔اس موقع پرمارٹن جاوید مائیکل،اقبال کھوکھر، سہیل ہابل،رشیدلالہ اور دیگر موجود تھے۔