کراچی : شاہ فیصل کالونی میں کروڑوں روپے سے تعمیر کیا گیا 50 بیڈکا ہسپتا ل محکمانہ عدم توجہی کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا،یہ بات عالم علی ،محمد شاہد،محمد عر فان واہلیان شاہ فیصل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر صحت کو لکھے گئے شکایتی خط میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی لاپروائی کی وجہ سے تعمیرکیا گیا طبی ادارہ گذشتہ 20 سالوں سے آج تک غریب عوام کوطبی سہولیات پہنچانے سے قاصر ہے،اہلیان شاہ فیصل کالونی نے صوبائی وزیرصحت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے دعوئوں کوعملی جامعہ پہناتے ہو ئے شاہ فیصل کالو نی نمبر 1 میں قائم ہسپال کو فوری طور پر فعال کرنے کیلئے عملہ تعینات کیاجائے تاکہ علاقہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات دستیاب ہوسکیں،بصورت دیگرہم قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔