گجرات کی خبریں 18/4/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) ممتاز تاجر رہنما طارق جاوید بٹ اور معروف مذہبی شخصیت صاھبزادہ قاری عامر رضوان قادری کو سیٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کا ممر منتحب کر لیا گیا۔ اس کا فیصلہ سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے ماہانہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے کی باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔جس پر سپریم کونسل کے ممبران نے نومنتحب ممبران کو مبارکباد پیش کی،امیدظاہر کی گئی کہ نومنتحب ممبران سٹیزن فرنٹ کے پلیٹ فارم سے گجرات کے عوام میں اپنے حقوق حاصل کرنے کے سلسلہ میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار اد کریں گے۔ اس موقع پر راجہ محمد اعجاز،شیخ عرفان پرویز،افتحارالدین بھٹہ،اکبر بیگ برلاس،سیٹھ علی اکبر،عامر چوہدری،ڈاکٹر رزاق احمد غفاری،ایم وائی ناصر،مہر مشتاق احمد،سلیم خان ودیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)انجمن خدام الصوفیا ء جامعہ شہنشاہ ولائیت کے صدسالہ جشن کے موقع پر عالمی مبلغ اسلام امیر ملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف 21اپریل کو خطبہ جمعة المبارک جامعہ شہنشاہ ولائیت میں ارشاد فرمائیں گے۔یہ پروگرام صاحبزادہ پیر سیدسعید احمد شاہ گجراتی کی زیر صدارت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے جنڈ ضلع اٹک سے پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے سردار سرفراز خان نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر سردار شاہ نواز خان اور ملک جمشید الطاف کے ہمراہ ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم اٹک میجر (ر) طاہر صادق، سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ ایم این اے، سید دلاور عباس اور اجمل خان وزیر بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے سابق ایم پی اے سرفراز خان کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان سے اور میجر (ر) طاہر صادق سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار صاحب اور ہمارے خاندان کے دو نسلوں سے تعلقات ہیں اب مل جل کر علاقے کی فلاح کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لوگ جوق در جوق پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر سردار سرفراز خان نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین ملک کے منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان کے ساتھ رہ کر سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا ، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے خانہ بدوش بستی نز د ہریاوالہ میں کمسن بچوںکو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد علی غوری، ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد تنویر، انچارج ویکسینیشن مہم ڈاکٹر محمد اکرم و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے،ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا محکمہ صحت کیطرف سے لگائے گئے کیمپ کے ساتھ واقع خانہ بدوش بستی کے اندر چلے گئے وہاں موجود بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم 19اپریل تک جاری رہے گی جبکہ 20سے 21اپریل دو روزہ فالو اپ مہم ہوگی اس دوران مجموعی طور پر 4لاکھ33ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، انہوںنے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کیلئے 1001موبائل، 32ٹرانزٹ ٹیمیں اور 91فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، مہم کی سو فیصد کامیابی کیلئے خانہ بدوش بستیوں، پشتون آبادیوں ، بھٹہ خشت پر مقیم آبادیوں میں پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطروں کی فراہمی کیلئے خصوصی ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ضلع گجرات گزشتہ 20سال سے پولیو فری ہے ضلع کے اس مقام کو آئندہ بھی برقرار رکھنے اور ملک بھر سے پولیو کے خاتمہ کیلئے انسداد پولیو ٹیمیں اپنے فرائض قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کریں ۔انہوںنے کہا کہ کوئی بھی والدین بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار نہیں کر سکتے ایسا کرنیوالوں کو قانون کے مطابق کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے جامع انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ انسداد پولیو ٹیموں کی نگرانی کا بھی موثر نظام وضع کیا گیا ہے۔ چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے کہا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے اور آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل دینے کیلئے حکومت، انتظامیہ، محکمہ صحت کے افسران اور انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ شہریوں کا تعاون بھی نہایت ضروری ہے، والدین انسداد پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا اور چیئرمین ضلع کونسل کو اپنے درمیان دیکھ کر بستی میں مقیم افراد نے نہایت خوشی کا اظہار کیا اور انکا پرجوش طریقے سے خیر مقدم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کھاریاں کا اچانک دورہ کیا، انہوںنے مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش بھی انکے ہمراہ تھے۔ چیئرمین ضلع کونسل نے ایمرجنسی وارڈ، سرجیکل وارڈ، میڈیکل وارڈ، ریڈیالوجی سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں، انکے لواحقین سے ڈاکٹرز کے رویہ ، ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے کہا ہے کہ معذور افراد کا معاشرہ مین بڑا اہم مقام اور نام ہے ہمین معذور افراد کے ساتھ محبت کا اظہار کر نا چاہیے ،لالہ جی سعید اقبال مرز امعذوری کے باوجود ایک لمبے عرصہ سے معذور افراد کی خدمت مین مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشہت روز لالہ موسیٰ میں قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں بطور مہمان خسوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا شمائل احمد خواجہ نے لالہ جی سعید اقبال مرزا کی درخواست پر سکول میں معذور افراد کے لیے فوری طور پر رینپ اور سرکاری ملازمتوں کے لیے تین سیٹں تین فیصد کوٹہ اور سکول کانام قائد اعظم کے نام سے منسوب کرن کا اعلان کیا ہے اور ڈی سی گجرات محمد علی رندھاوا اور پرنسپل کو فوری طور پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں شمائل احمد خواجہ نے لالہ جی سعید اقبال مرزا کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تقریب میں ڈی سی گجرات ،وقار خاں، اے سی کھاریاں ذولفقار باگڑی سمیت بچوں کے والدین نے بھی شر کت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ریسکیو1122نے محلہ فتوپورہ کے علاقہ میں بوسیدہ عمارت گرنے کے واقعہ کے فوری بعد موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا اور متاثرین کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرا نجینئر ملک عبد الر شید نے بتایا کہ افسوسناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں جنہو ں نے ریسکیو آپریشن کرکے ملبے تلے دبنے والے افراد کو باہر نکالا ، زخمیوں بشری، زینت، ناصر محمود کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زوبیہ اس واقعہ میں جاں بحق ہوگئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ریسکیو1122کے زیر اہتمام ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے طلبہ کی 2روزہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرا نجینئر ملک عبد ا لر شید نے افتتاح کیا۔ دو روزہ تربیتی کورس کے دوران طلبہ کو کسی بھی حادثہ کی صورت میں متاثرین کو ابتدائی طبی امداد اور آتشزدگی کی صورت میں حفاظتی اقدامات اور نقصانات کم سے کم رکھنے کیلئے تربیت دی جائے گی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ا نجینئر ملک عبد ا لر شیدنے کہا کہ طلبہ کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دینے کا مقصدا نہیں کسی بھی ناگہانی صورت میں متاثرین کی مدد کرنے اور ملک اور معاشرے کو محفوظ بنانے کے قابل بنانا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں گیپکو کا کردار قابل تحسین، انہوں نے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں لہذا گیپکو سپورٹس کے شعبہ کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گیپکو کے زیر اہتمام گوجرانوالہ میں ہونے والی47ویں واپڈا انٹر یونٹ جوڈو چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب سے خبا کرتے ہوئے کیا ۔ اسموقع پر جنرل مینجر آپریشن ہارون الرشید، گیپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر انور سعید کیلوی،گیپکو جوڈوٹیم کے مینجرمحمد جہانگیر رانا، پی ایس او آصف قریشی،سپورٹس آفیسر محمد باسط،دیگر ٹیموں کے سپورٹس افسران ، ٹیم مینجرز، کوچز ،گیپکو آفیشلزاور کھلاڑیوں سمیت مقابلے دیکھنے کے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔مقابلوں میںگیپکو سمیت ڈسٹری بیوشن کمپنیوں(ڈسکوز) اوراین ٹی ڈی سی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں این ٹی ڈی سی نے 107پوائٹس کے ساتھ پہلی ، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو) نے 95پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 90پوائنٹس کے سا تھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ سپورٹس کے شعبہ میں واپڈا کا ہمیشہ سے کلیدی کردار رہا ہے واپڈا اور اس کی ذیلی کمپنیوں نے بہت سے نامور کھلاڑی پیدا کئے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کی ہے ۔بحیثیت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہم بھی پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار اسی طرح جاری رکھیں گئے۔انہوں نے ٹونامنٹ کے دوران بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی جبکہ نہایت ہی عمدہ طریقہ سے واپڈا انٹر یونٹ ٹورنامنٹ کے مقابلوں کے انعقاد پرگیپکو سپورٹس ایسو سی ایشن انتظامیہ کو مبارکباد دا ور خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو محمد اکرم چوہدری نے جیتنے والی ٹیموں میںٹرافیاں تقسیم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ایڈیشنل سیشن جج افتخار حسین چیمہ نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا ، انہوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں6ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ فاضل جج نے ہسپتال ، خواتین وارڈ ، نو عمر وارڈ ، کچن اور مختلف بارکس کا دورہ کیااور قیدیوں کی شکایات پر مناسب احکامات جاری کئے۔ سول جج الطاف احمد شہزاد بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان میں خود ساختہ لوڈ شیڈنگ اس وقت تک ختم نہیںہو سکتی جب تک پاکستانی قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے یہ بات پاکستان تحریک انصاف گجرات کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری سابق سٹی ناظم لالہ موسیٰ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکمران لوڈ شیڈنگ کا کھیل آئندہ الیکشن تک کھیلنا چاہتے ہیں اور انتخابی مہم کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنا کر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ اگر حکمران چاہیں تو آج سے ہی لوڈ شیڈنگ ختم ہو سکتی ہے اور شارٹ فال اتنا زیادہ نہیں کے اسکے مطابق بجلی بنائی جائے سکے انہوں نے حکمرانوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا امتحان نہ لیا جائے کیونکہ اگر عوام سراپا احتجاج بن گئے تو لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہو جائے گی اور حکمرانو ںکو ذلت کا سامنا کرنا پڑے گاانہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں عوام کے حقوق کے حصول کیلئے بر سر پیکارہے اور کرپشن اور بد عنوانی جیسے ناسور کا خاتمہ کر کے ملک کو ترقی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن کرنا تحریک انصاف کا مشن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (رپورٹ :تنویر نقوی) تعلیم الاسلام ہائی سکول گلیانہ روڈ کھاریاں کی انتظامیہ خادم اعلیٰ پنجاب کے پڑھے لکھے پنجاب کے ویژن کو ناکام کرنے پر تل گئی۔ تفصیل کے مطابق گلیانہ روڈ کھاریاں پر قائم تعلیم الاسلام ہائی سکول کی انتظامیہ داخلہ کے لئے آنے والے والدین کے ساتھ بدتمیزی، انہیں دھتکارنے اور زبردستی سکول سے نکالنے میں مصروف ہے۔ عرصہ دراز سے تعینات اساتذہ کرام ملازمین نے سکول میں اجارہ داری قائم کر رکھی ہے ایسے ملازمین کے نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی مبینہ روابط ہیں اسی لئے وہ داخلہ کے لئے آنے والے والدین کو خجل خوار کرتے ہیں تاکہ دوبارہ اس طرف کوئی آنے کی جرأت نہ کرے اور اپنے بچوں کو نجی تعلیمی اداروں کی طرف لے جائیں۔ سکول انتظامیہ میں ایسے بھی خود سر ملازمین ہیں جو ہیڈ ماسٹر تک کو خاطر میں نہیں لاتے ان کا آپس میں اتنا پختہ اتحاد ہے کہ گیٹ کیپر سے لے کر ہائی کلاسز کے اساتذہ تک من مرضی کرتے ہیں اور کسی میں جرأت نہیں کے ان کے خلاف کوئی قدم اٹھا سکے۔ سکول اساتذہ نے آج کے جدید دور میں بھی 70ء کی دہائی کا کلچر اپنا رکھا ہے بچوں سے فرمائشیں کرتے ہیں کہ فلاں چیز لے کر آئو فلاں لائو، بچوں سے سائیکلیں صاف کروائی جاتی ہیں، سویپرز کا کام بھی لیا جاتا ہے اگر کسی بچے کے والدین اعتراض کریں تو اُسے مختلف حربوں سے ذلیل و خوار کیا جاتا ہے یہاں تک کہ بڑی دیدہ دلیری سے والدین سے کہا جاتا ہے کہ اپنے بچے کو سکول سے اٹھوا لو اور کسی اور سکول داخل کرالو ہمیں کسی کا ڈر خوف نہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے خادم اعلیٰ، وزیرتعلیم، ڈی سی گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کا مستقبل تباہ کرنے والے اساتذہ کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے اور جو عرصہ دراز سے یہاں تعینات ہیں اُن کو مختلف علاقوں میں تبدیل کر کے ان کا اتحاد توڑا جائے تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) موضع رڑیالہ میں کوٹلہ برادران کی طرف سے30لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹ سے مزید ترقیاتی کام ہوں گے انشاء اللہ میٹرھ میں بھی مزید ترقیاتی کام ہوں گے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) کونسلر محمد ناصر ایوب سیٹھ رڑیالہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ MNA چوہدری عابد رضا، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد اور ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ خصوصی شفقت کر رہے ہیں اور ہمارے علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے مزید فنڈز بھی فراہم کر رہے ہیں میری وارڈ اور رڑیالہ اور میڑھ میں جلد ترقیاتی کام شروع ہوں گے انشاء اللہ کوٹلہ برادران کی قیادت میں عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) یونین کونسل سہنہ میں ایم پی چیک پوسٹ پنجوڑیاں سے براستہ لدڑ ڈیری فارم تک5کلومیٹر کارپٹ روڈ، برساتی اور آب نکاسی کے نالوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی فراہمی کوٹلہ برادران نے عوام کے دل جیت لئے ہیں یہ منصوبہ جلد مکمل ہوگا کام تیزی سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) کونسلر پنجوڑیاں قاضی محمد صفدر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور راجہ عبدالرحمن میڑھ کام کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور معیاری کام کروا رہے ہیںانشاء اللہ یہ منصوبہ دیرپا ہوگا اور عرصہ دراز عوام کو سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) پولیس کانسٹیبل کی ایمانداری جیب سے گرنے والی رقم اصل مالک کے حوالے کر دی۔ آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو کہ حرام حلال میں تمیزی کرتے ہیں جس کا عملی ثبوت گذشتہ روز فیملی کورٹ کی سول جج درجہ اوّل کھاریاں میڈم ثوبیہ صاحبہ کی عدالت میں سنتری کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پنجاب پولیس کے سپاہی سید ذاکر علی شاہ ساکن جوڑا کرنانہ نے عدالت میں آئے ہوئے سائل ظہیر عباس کی جیب سے گرنے والے 6 ہزار روپے کمرہ عدالت سے اٹھائے سائل اپنے وکیل کے آفس میں چلا گیا کانسٹیبل ذاکر علی نے سائل کو تلاش کر کے اس کی کھوئی ہوئی رقم مبلغ 6 ہزار روپے ظہیر عباس نامی سائل کو چوہدری عارف تھوتھال ایڈووکیٹ کے آفس میں دیگر سائلین کے سامنے ادا کر دی اس ایمانداری پر آفس میں موجود تمام افراد نے ذاکر علی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ سائل ظہیر عباس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیسے میرے پاس کسی کی امانت تھے جو کہ جیب سے کاغذات نکالتے ہوئے گر گئے ہیں کانسٹیبل ذاکر علی کا بے حد مشکور ہوں۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) DSP کھاریاں چوہدری غلام محمد کی سربراہی میں سرکل کھاریاں کی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے DSP چوہدری غلام محمد اپنے آفس میں سائلین کی بروقت اور بہترین انداز میں داد رسی کر رہے ہیں اور انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق فیصلے کر رہے ہیں جو کہ قابل تحسین کام ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت ، اوورسیز راہنما ملک آصف اعوان بدرمرجان (ڈنمارک) نے کیا۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) خلق خدا کی بے لوث خدمت کر کے جہاں اللہ اور رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے گذشتہ 18 سالوں سے کوشاں ہوں وہاں پر اللہ تعالیٰ سے تجارت بھی کر رہا ہوں ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت ملک محمد اکرام اعوان ڈوگہ (ہالینڈ) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال باقاعدگی سے دو مقامات پر فری آئی کیمپ کے ذریعے ہزاروں افراد کی خدمت کرتا ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ انفرادی سطح پر بھی مستحق افراد کی خفیہ طریقوں سے مدد کا سلسلہ پورا سال جاری رکھتا ہوں انہی لوگوں کی دعائوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور عنایتوں کی بارش مجھ اور میرے خاندان پر برس رہی ہے میں اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے توفیق دے اور میں اس کی مخلوق کی خدمت کرتا رہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر عام انتخابات قریب آتے ہی ملک لوٹنے والی دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں نے ایک بار پھر ڈرامہ بازی شروع کر دی۔ نام نہاد خادم اعلیٰ پچھلے انتخابات سے قبل کے لگائے ہوئے رٹے رٹائے نعرے لگانا شروع ہو گئے وہی گھسے پیٹے نعرے کہ اتنی بجلی پیدا کر دیں گے کہ بھارت کو بھی فراہم کریں گے، سرے محل، ہار اور سوئس بینک اکائونٹوں کے نعرے لگا کر قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن عوام اس دفعہ ان کے نعروں میں نئی آئیں گے ان خیالات کا اظہارراہنما پاکستان تحریک انصاف نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات کی مہم کے دوران پیپلز پارٹی کے خلاف بولنے والوں نے اقتدار میں آتے ہی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کی بجائے معافیاں مانگنا شروع کر دیں بڑے میاں صاحب نے چھوٹے میاں صاحب کو شعلہ بیان قرار دیتے ہوئے اُن کے بیانوں کو مذاق میں اڑا دیا۔ کیا اب قوم ان کے ان دعوئوں پر یقین کرے گی؟ایسا نہیں ہوگا بلکہ عام انتخابات میں عوام عمران خان کا ساتھ دیں گے جو کہ حقیقی معنوں میں ملک میں جمہوریت کے نفاذ اور عام آدمی کو اُس کے حقوق دلانے کے لئے کوشاں ہیںعمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جن سے قوم کو امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کریں گے۔
۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) کھاریاں کی ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت الحاج ڈاکٹر جلال خاں نے کہا ہے کہ خدمت خلق ورثہ میں ملی ہے اپنی ذاتی گرہ سے خدا کی توفیق کے مطابق غریب اور حقداروں کی خدمت کر کے دلی سکون حاصل کرتا ہوں یہ کام صدقہ جاریہ سمجھ کر کر رہا ہوں کیونکہ دین اسلام بھی ہمیں دکھی اور غریب لوگوں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے اور اس طرح ہم اپنی آخرت بھی سنوار سکتے ہیں انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ خلق خدا کی بے لوث خدمت کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کریں۔
۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) محمد وارث بٹMD الفیصل کلاتھ ڈپو نیا بازار کھاریاں نے کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے کاروبارِ زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے کاروباری حضرات سخت پریشانی کا شکار ہیں بیروزگاری عام ہو رہی ہے بیروزگار نوجوان جرائم کی طرف مائل ہو رہے ہیں حکمران اپنے وعدوں پر عمل کریں اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کریں ورنہ عوام پرامن احتجاج کے لئے سڑکوں پر ہوں گے۔
۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) وطن عزیز کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 2013ء میں قوم سے جو وعدے کئے تھے اُن کو پورا کرنے کے لئے میاں نواز شریف اپنی تمام تر غیر معمولی صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں آج کا پاکستان 2013ء کے پاکستان کی نسبت کہیں زیادہ پرامن، مضبوط اور خوشحال ہے۔ ان خیالات کا اظہار کونسلر حاجی محمد اسلم خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی، معاشی انقلاب اور امن و امان کی بہتری کا کریڈٹ میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے جن کی ولولہ انگیز قیادت میں عام آدمی کا معیارِ زندگی بلند سے بلند تر ہوتا جا رہا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہر ہر کارکن وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں اپنا مؤثر اور اہم کردار ادا کر رہا ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان نہ صرف ایشیاء بلکہ دنیا بھر میں مثبت تشخص کے ساتھ ابھرے گا اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بہت جلد بڑی معاشی طاقت بنے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ دادو میں 22اپریل کے روز تحریک انصاف کے جلسے کی ضروری تیاریوں اور جلسہ گاہ کا معائنہ کرنے کے بعدکراچی پہنچ گئے۔اس موقع پر عادل ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ عمران خان اس بار سندھ میں بہت اہم وکٹیں گرائیں گے، جس کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں پہلے ہی سے حرام ہونا شروع ہوچکی ہیں، جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے سندھ میں ہمارے دورے جاری رہینگے اس حوالے سے سندھ بھر میں کارکنوں کے راستوں کو اگر بند کرنے کی کوشش کی گئی اور اپنے پٹواریوں کے ذریعے انہیں جلسہ گاہ میں جانے سے روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیئے گئے تونتیجے کے ذمہ دار خودحکمران ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پرامن لوگ ہیں مگر سندھ کے حقوق کی خاطر اب مزید خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ہمارے کارکنان جلسہ کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں عمران خان کو جگہ جگہ ویلکم کیا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں وقت بتائے گا کہ ہماری ریلی سندھ کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہوگی ، انہوں نے کہاکہ سندھ میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوگا اور جابر حکمرانوں کا سورج غروب ہونے والاہے ۔ عمران خان کی آمد سے سندھ کے حکمران پہلے سے ہی خوفزدہ ہیں۔ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے حالیہ دنوں میں سندھ میں اپنی عزت افزائی دیکھ لی ہے وزیر اعظم کو جیکب آباد، ٹھٹھہ میں منہ کی کھانا پڑی ہے کیونکہ سندھ کی عوام اب عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھنے لگی ہے اس لئے انہوں نے روائتی حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے،عوام سمجھ چکی ہے کہ جو صوفیوں کی درگاہوں کو نہ سنبھال سکے وہ سندھ کو کیا سنبھالیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ جن کی چھوٹی چھوٹی جھونپڑیاں اور معمولی سرکاری نوکریاں ہوا کرتی تھیں آج وہ محلوں کے مالک بنے بیٹھے ہیں۔ سندھ کو تباہی اور مزید لوٹ مار سے بچانے کے لئے تحریک انصاف میدان میں اتر چکی ہے، ہمیں امید ہے کہ اس بار پنجاب سے نوا ز لیگ اور سندھ سے پی پی کا صفایا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ دادو میں 22اپریل کو ہونے والے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور ہم مسلسل جلسہ گاہ کی نگرانی میں مصروف ہیںہم اس روز ثابت کردیں گے کہ تحریک انصاف سندھ میں پیپلز پارٹی کی متبادل جماعت بن چکی ہے
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے 6پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں66ارب84کروڑ روپے کی بجلی کی چوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف بجلی کی چوری بڑھتی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف بجلی کے گردشی قرضے566ارب کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں جس کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ عوام کیلئے پریشان کن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ملک بھر میں10میں سے6پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے متعلقہ علاقوںسے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران66ارب4کروڑ روپے کی بجلی چوری ہوئی ہے انہوںنے کہا کہ متعلقہ ادارے بجلی چوری روکنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور لائن لاسز کی مد میں بجلی مہنگی کرکے بجلی چوری کا بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے جو عوام سے زیادتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت پرائیویٹ پاور پلانٹس کو ان کی بجلی کی رقم کی ادائیگی میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جس کے باعث گردشی قرضے566ارب تک پہنچ چکے ہیں اور پرائیویٹ پاور پالانٹ نے اپنی رقم نہ ملنے پر بجلی کی پیداوار یا تو بند کردی ہے یا کم کردی ہے جس کے باعث لوڈ شیڈنگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے 2018کی تاریخ دے رہی ہے جو 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے وعدہ کی طرح کبھی پوری نہیں ہوگی ۔2018حکومت کے مدت اختام کی تاریخ ہے ۔لوڈ شیڈنگ2018میں بھی ختم نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) انتہاء پسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف پاکستان اور مملکت سعودی عرب کی جدوجہد ہر سطح پر جاری رہے گی ۔پاکستان کے مفادات ہر سطح پر مملکت سعودی عرب کو عزیز ہیں ۔ خادم الحرمین الشریفین ان کے ولی عہد اور ان کے ولی ولی عہد کے حکم پر اسلامی یونیورسٹی کے تحت مختلف مذاہب کے درمیان مکالمہ کا سینٹر بھی قائم کیا جا رہا ہے ۔ یہ بات جامعہ امام ریاض سعودی عرب کے چانسلر ڈاکٹر سلمان عبد اللہ ابا خیل نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور وائس چیئرمین مولانا محمد ایوب صفدر سے ملاقات کے دوران کہی ۔اس موقع پر جامعہ اسلامیہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر یوسف الدرویش بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر سلمان عبد اللہ اباخیل نے کہا کہ پاکستانی قوم کی ارض حرمین الشریفین سے محبت لازوال ہے ۔ پاکستانی فوج نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں پاکستانی قوم کا ارض حرمین الشریفین کے دفاع اور تحفظ کیلئے مؤقف پوری دنیا پر واضح ہے اور عالم اسلام اس کی قدر کرتا ہے ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمدطا ہر محمود اشرفی نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ اسلام آباد سعودی عرب کی حکومت کا حکومت پاکستان اور عالم اسلام کیلئے عظیم تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندی ، دہشت گردی کے خلاف مسلم امہ کے اتحاد کیلئے سعودی عرب کی قیادت کی جدوجہد قابل تحسین ہے اور عالمی عسکری اتحاد کے ساتھ ساتھ عالمی فکری اتحاد میں مسلم علماء اور مفکرین کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل جامعہ امام (ریاض) اور جامعہ اسلامیہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر محسوس کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی عسکری اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ پوری قوم کا فیصلہ ہے اور جنرل راحیل شریف کی تعیناتی پر ہمیں فخر ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن سوات کے صدر علی رحمن نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ سے قبل ملازمین اور کلرکوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیکر انہیں احتجاج پر مجبور نہ کرے ، تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے ، ورکس محکموں میں کام کرنے والے اکاؤنٹس کلرکوں کی اپ گریڈ یشن کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے، حکومت تمام ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کیلئے اقدامات کرے ، این ڈی سی ملازمین کی تنخواہوں کیلئے لائحہ عمل مرتب کی جائے ، ملاکنڈ ڈویژن کے سرکاری ملازمین سے انکم ٹیکس کی کٹوتی کا سلسلہ بند کیا جائے ، تمام محکموں میں کلرکوں کی خالی آسامیوں پر ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس عاملہ ، کابینہ اور ایکشن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایپکا رہنماؤں فضل رحمن ، برکت علی خان ، ملک فضل سبحان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، جبکہ کلرکوں نے مسائل کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کئے ، صدر علی رحمن نے کہا کہ 25 اپریل کو اسلام آباد میں مسائل کے حل کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ، انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کو یقینی بنائیں ، انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) تحصیل کونسل بابوزئی سوات کا اجلاس ، ممبران نے کٹ گاڑیوں ، صفائی ، سبزی منڈی منتقلی ، کارپارکینگز اور دیگر مسائل کے انبار لگا دیئے ، گزشتہ روز اجلاس زیر صدارت نائب ناظم/ سپیکر فضل حمید خان منعقد ہوا ، اجلاس میں ممبران بخت منیر ، یوسف علی خان ، بونیرے خان ، عبدالکریم خان ، شاہدعلی خان ، ڈاکٹر خالد محمود خالد ، گوہر علی خان ، زاہد خان ،عمرربی ، اختر علی خان ، حاجی محمد انور اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مسائل پر کھل کر بحث کی گئی ، انہوں نے خواتین فنڈز کو خواتین کے مفاد میں بروئے کار لانے ، خواتین ایکسپو کے انعقاد ، خواتین کونسلروں کے ووٹ فنڈز خواتین کو فراہم کی جائے ، واسا پراجیکٹ ختم جبکہ تحصیل ناظم اس سلسلے میں خاموشی کو توڑتے ہوئے اقدامات کرے ، سوات کو گرین بلٹ بنانے کیلئے توجہ دی جائے ،ٹی ایم اے مینگورہ میں ویلڈ مشینری کی کمی کو پوری کی جائے ، بجلی لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے ممبران نے افسوس کا اظہار کیا ، سیدو شریف اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی محرمیوں کا ازالہ کیا جائے ، ٹیوب ویلوں کے لئے اراضی دینے والے افراد بھرتی کئے جائیں ، مینگورہ شہر اور سیدو شریف میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلایا جائے ، ایم ایس پی پراجیکٹ کے تحت صفائی ، پانی کی مد میں پرانے پائپ جو بوسیدہ ہوئے ہیں کی تبدیلی کی جائے ، غیرقانوپارک کا خاتمہ کیا جائے ، پارسا کے اسکیموں پر عمل درآمد کی جائے ، پارسا کے مزید 60ٹیوب ویلوں کو بنایا جائے ، سوات ٹیکس فری زون ہے جہاں پر ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے ، تحصیل ناظم اکرام خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کونسل میں صرف ممبران کی باتین رکارڈکی جاتی ہے ، کام کرنا ہمارے بس میں نہیں ہم با اختیار نہیں ، صوبائی حکومت ڈی سی سوات سے مسائل پر بات کرتے ہیں ،واسا آکر اپنا کام شروع کریں ، کونسل قائم ہونے سے قبل واسا کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاحال اسکی کچھ اتہ پتہ نہیں ، مینگورہ سٹی میں پانی بحال ہے ، بائی پاس میں آبادی کو بچانے اور انسانوں کی تحفظ کیلئے محکمہ ایریگیشن اور محکمہ ہائی وے اقدامات کریں تاکہ نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے ، انہوں نے یقین دھانی کرائی کہ بیشتر مسائل ممبران سے مل بیٹھ کر حل کریں گے ، اکرام خان نے کہا کہ سپورٹس کی مد میں رقم صرف گراؤنڈ کی حد تک ہے یہ رقم دیگر مدات میں استعمال نہیں کیا جاسکتا ، ممبران اس پر توجہ دیں اور 4 دنوں میں اسکیمیں دیں ، اجلاس میں کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن کرانے کی قرار داد پیش کی گئی جو ممبران نے متفقہ طور منظور کرلی ، اجلاس میں اکرام خان نے ایک اور قرار داد واسا کے آنے تک ٹی ایم اے صفائی اور پانی کی مد میں اقدامات جاری رکھنے بھی کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جس کے بعد سپیکر / نائب ناظم فضل حمید خان نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا ۔
۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) فالج اور پیدائشی معذور افراد کے بحالی کے لئے فزیو تھراپی سینٹراور 55سال سے زائد عمر افراد کے لئے فری علاج معالجے کا اعلان ۔نیو نیٹل نر سری کے بعد معذور افراد کی بجا لی کے لئے فیزو تھرا پی سنٹر علا قے کے غریب اور بے بس افراد کیلئے ایک تحفہ تصور کیا جائیگا، حسن میڈیکل کمپلیکس میں بہت جلد شعبہ ایمر جنسی قائم ہو کر 24گھنٹے سروس فراہم کر یگا اس موقع پر با قاعدہ طور پر حسن میڈیکل کمپلیکس میں سا بق ممبر اسمبلی وقار احمد خان نے فیزیو تھراپی سنٹرکا افتتاح کیا ہیلتھ کمیٹی ضلع سوات کے چیئر مین سید افضل شاہ ، الخدمت فاونڈیشن ضلع سوات کے سا بقہ صدر اختر علی ، سیا سی شخصیات عبد الغفور خان ، عثمان غنی ، ضلع کونسلرشاہ سید ، ویلج نا ظم مصبا ح الدین اور دیگر علا قا ئی مشران بھی موجود تھے اس موقع پر زیر صدارت سید افضل شاہ منعقدہ پروگرام سے مہمان خصو صی وقار احمد خان، ہزارہ یو سی کے ضلعی کونسلر و ہیلتھ کمیٹی کے چیئر مین سید افضل شاہ ، اختر علی اور تحصیل کونسلر عثمان غنی ، ویلج نا ظم مصبا ح الدین نے خطاب کر تے ہوئے کہ ڈا کٹر احمد علی ، ڈاکٹر عباس شاہ اور ڈا کٹر بخت منیر کی جا نب سے حسن میڈیکل کمپکیکس میں فیزیو تھرا پی سنٹر کا قیام ایک خوش آئندہ اقدام ہے ، اس سے تحسیل کبل کے غیریب مریضوں کو بر وقت علاج مہیا ہو گا اس حوالے پورے تحصیل کی یو سی سطح پر فزیو تھرا پی سنٹر کے لئے عوام میں شعوراُجا گر کر نا چائیے،اور یہ کام بلدیا تی نمائندے بطریق احسن انجام دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مریضوںکے لئے فزیو تھار پی سنٹر کے قیام سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ علا قے میں آسانی سے مریضوں کا علا ج ممکن ہو گا چونکہ تحصیل کبل کی آبادی بہت زیادہ ہے اور مریضوں کو بے شمار مشکلات ہو تے ہیں ان کے لئے فزیو تھراپی سنٹر تحصیل کبل کی آبادی بہت زیادہ ہے اور مریضوں کو بے شمار مشکلات ہو تے ہیں اُن کے لئے فزیو تھراپی سنٹر ایک بہتر سہولت ہو گی اس موقع پر ڈاکٹر احمد علی ،یوسف ، انعام اللہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ فزیو تھرا پی سنٹر میں 55سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے فری علا ج معا لجے کا با قاعدہ اعلان بھی کیا وقاراحمد خان اور ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین سید افضل شاہ نے فزیو تھرا پی سنٹر کا با قاعدہ افتتاح کیا گیا۔
۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) جدید دورکے تقاضوں کامقابلہ کرنے کیلئے پختون قوم کاانفارمیشن ٹیکنالوجی استعمال کی مہارتوںسے لیس کرنابے حد ضروری ہے،نئی نسل پختون تشخص کے تحفظ کیلئے سمارٹ فون رابطوں کے سائنس اور ابلاغ کے دیگر جدید ذرائع کے استعمال کو اپنا وطیرہ بنائیں، ان خیالات کااظہار نیبراس کالج آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی خوازہ خیلہ میں محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا کے ریچ پراجیکٹ کے تحت سوات یوتھ فرنٹ کے زیراہتمام مختلف کالجوں ویونیورسٹی کے طالبعلموں کیلئے نیو میڈیا کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل فخرعالم ،بدرزمان اور دیگر مقررین نے کیا ، انہوں نے کہا کہ شہری صحافت کے فروغ کیلئے سماجی رابطوں کے جدید ذرائع بنیادی کرداراداکررہے ہیں۔ طلباء ان ذرائع کو عام شہریوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے اورپختون قوم پر دہشت گردی کالگنے والا بدنما دھبہ مٹانے کیلئے استعمال کریں ۔ انہوں نے ثقافتی ورثے کی احیاء کیلئے جاری سرگرمیوں پر دلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے اس اقدام پر صوبائی حکومت کو زبردست خراج تحسین پیش کی ۔ سوات یوتھ فرنٹ کے صدر بدرزمان نے طلباء کو ریچ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔