چین کے نائب وزیراعظم لیویان ڈانگ کی فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک ایرالٹ سے ملاقات

Jean-Marc Ayrault

Jean-Marc Ayrault

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) چین کے نائب وزیراعظم لیویان ڈانگ نے گزشتہ روز فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک ایرالٹ سے ملاقات کی اور چین اور فرانس کے درمیات تعلقات کو فروغ دینے اور عوامی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ آج کل بیجنگ کے دورے پر ہیں، فرانسیسی وزیر خارجہ کا یہ دورہ پریس میں ایک چینی کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے پس منظر میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

اس قتل کیخلاف چینی برادری اور پیرس کے شہریوں نے کئی دن تک احتجاج کیا تھا جس پر پیرس میں چینی سفارت خانے نے فرانسیسی حکومت پر تحقیقات کے لئے زور دیا تھا جس پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔