جنڈ اٹک : صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیرسیالو ی نے کہا کہ اعتدال پسندی اور میانہ روی ہی معاشرے میں برداشت اور محبت کی فضاء قائم کر سکتی ہے کہا کہ قلم کے ذریعے معاشرتی رویوں کو سدھارنے کی اشد ضرورت ہے اگر ہم برابری کی بات کرتے ہیں تو ہر چیز میں برابری ہونی چاہئے۔
صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیرسیالو ی نے کہا کہ قلم سے انقلاب بپا کئے جاسکتے ہیں تو سیاسی و مذہبی توازن کیوں قائم نہیں کیا جا سکتا دلوں میں گنجائش پیدا کرنے اور وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیرسیالو ی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قلم کی طاقت ایک مسلمہ حقیقت ہے جس کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا پس ضروت اس طاقت کو سمجھنے کی ہے اگر مناسب طریقے سے رہنمائی کی جائے تو لکھنے والے سیاسی اور مذہبی عدم برداشت کو ختم کرنے میں اپناکردار ادا کر سکتے ہیں۔ شہیرسیالو ی نے کہا کہ قلم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ضرورت اس امر کی ہیکہ نئے لکھنے والوں کی رہنمائی کی جائے اور ان پر تنقید کرنے کے بجائے اصلاح کی جائے۔