شیخوپورہ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھکی پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابل احترام جج نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ لوگ صدیوں یاد رکھیں گے مگر عدالتی فیصلہ بیس سال اور لیگی منصوبے چالیس سال یاد رکھے جائیں گے۔
شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ بڑھنے کا بھی اعتراف کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت ترقی کی جانب جا رہی ہے اور ملک میں نئے منصوبے لگ رہے ہیں۔