کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ عوامی تجاویز اور عوامی نمائندوں کی مشاورت کے ساتھ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنا میزانیہ تیار کررہے ہیں انشا اللہ بلدیہ کورنگی کا آئندہ مالی سال کا بجٹ عوامی اُمنگوں کا آئنہ دار ہوگا ،لاتعداد مسائل چیلنجز ہیں مگر اپنے محدود وسائل کو عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیکر ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے سے نجات دلا نے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیںان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ بلدیہ عالیہ کورنگی کے کونسل کے ساتویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی انجام دہی کے حوالے سے متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔چیئر مین سید نیئر رضا نے اراکین کونسل پر زور دیا کہا وہ اپنے یوسیز میںبلدیاتی سہولیات کی فراہمی کی مکمل نگرانی کریں اور عوام کو درپیش شکایات کا ازالہ ممکن بنا ئیں انہوںنے کہاکہ عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے اور انشا اللہ ہم باہمی تعاون اور عوامی مشاورت کے ساتھ اپنے ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار اور علاقائی سطح پر در پیش مسائل کا خاتمہ یقینی بنا کر شہر کا مثالہ ضلع بنائیں گے اراکین کونسل کی جانب سے اجلاس میں علاقائی ترقی اور مسائل کے حوال کے حوالے سے اُٹھائے گئے سوال پر اجلاس میں موجود محکموں کے سربراہان سے جواب طلب کیا گیا اور محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ یونین کمیٹیز کے چیئر مین وائس چیئر مین ،اراکین کونسل اور وارڈ کونسلرز کے باہمی مشاوت کے ساتھ علاقائی ترقیاتی منصوبوں کو معیاری اور وقت مقررہ پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ علاقائی سطح پر درپیش عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔