اسلام آباد : صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیر سیالوی نے کہا ہے کہ 295 ـ Cکو چھیڑنے والی حکومت ایک منٹ بھی نہیں چلنے دیں گے۔ حکومت کو قانون ناموس رسالت سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی۔ توہین مذہب کے مجرموں کے خلاف قانون حرکت میں نہ آنے کی وجہ سے سانحات رونما ہوتے ہیں۔ ناموس رسالت کے مسئلہ پر کو ئی بھی مسلمان مصلحت کا شکار نہیں ہوسکتا۔ عاشقان رسول تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اسلام کو دیس نکالا دینے کی کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کیا۔شہیرسیالو ی نے مزید کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں 295Cمیں ترمیم کی قرار داد لانا شرمناک فعل ہے۔مردان واقعے کو بنیاد پر توہین رسالت قانون میں تبدیلی کی اجازات نہیں دی جائے گی۔
جیلوں میں قید گستاخان رسول کو سیپڈی ٹرائل کے ذریعے پھانسی دی جائے۔مردان کے افسوسناک واقعہ کی آڑ میں قانونِ ناموسِ رسالت پر تنقید ناقابل قبول ہے۔حکومت عالمی دباؤ مسترد کر کے قانونِ ناموسِ رسالت میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کرے۔ دین بیزار عناصر اور غیرملکی طاقتوں کے ایجنٹ قانونِ ناموسِ رسالت کو ختم کروانے کے لیے سرگرم ہو چکے ہیں۔تحفظ ناموس رسالت ۖ کیلئے کٹ مریں گے مگر کسی قسم کی معمولی سی بھی تبدیلی قبول نہیں کریں گے۔اگر حکومت نے توہین رسالت ۖ کے قانون کو چھیڑ اتو کارکنان غازی علم الدین، اور عامر چیمہ شہید کی تاریخ کو دہرائیں گے اور اس قانون میں تبدیلی کرنے والے حکمرانوں کا بوریا بستر گول کردیں گے،اسلام سے بڑھ کر کوئی مذہب روشن خیال نہیں آج دانستہ روشن خیالی کے نام پر لوگوں کو دین سے دور کیا جا رہا ہے۔،ہماری پہچان صرف محمد ۖ کا غلام ہونا ہے۔۔