پیرس (زاہد مصطفی اعوان/بیوروچیف) فرانس میں صدارتی الیکشن کا پہلا ٹور اتوار کو ہو گا، ملک بھر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات تفصیل کے مطابق فرانسیسی صدر فانسواہولینڈ اور وزیراعظم برنا کیزنیور نے صدارتی انتخاب کے لئے 23 اپریل کو ہونے والی پولنگ کے روز ووٹروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
شانزے لیزے پر دہشت گردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور دو شدیدزخمی ہوئے اور جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں حملہ آور کریم ابو یوسف بھی مارا گیا یہ یقین دہانی جمعہ کو بعض صدارتی امیدواروں کی طرف سیاسی سرگرمیوں کو معطل رکھنے کے باعث کرائی ہے۔
فرانس بھر میں پولنگ کے روز پولیس اور فوج امن و امان اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے گشت اور پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی سرانجام دے گی اس کے علاوہ مقامی پولیس اور مونسپل پولیس بھی سرگرم عمل رہے گی۔
اتوار کو صدارتی انتخابات کے پہلے راونڈ میں گیارہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اگر کوئی ایک امیدوار پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گا تو دوسرا راونڈ نہیں ہو گا بصورت دیگر 7 مئی کو پہلی دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے درمیان ون ٹوون مقابلہ ہو گا۔ فرانس میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد چار کروڑ 48 لاکھ 34 ہزار ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔