اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ “عمران خان کو مبارکباد دیتی ہوں کہ وزیر اعظم اور ان کے بچے عدالت ِ اعلی سے سرخرو ہوئے، عمران خان نے دھرنے میں ہر ادارے پر جھوٹی الزام تراشی کی۔۔
جے آئی ٹی میں جوابدہ وزیر اعظم اور ان کا خاندان ہے اور تکلیف حزب اختلاف کو ہو رہی ہے جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان نے ایک بار پھر رونا دھونا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے خود خط لکھا کہ کمیشن تشکیل دے دیا جائے، جے آئی ٹی کی تحقیقات سے الزامات لگانے والوں کا کوئی تعلق نہیں ہے، قیامت کی نشانی ہے کہ کرپشن ختم کرنے کا علم پیپلز پارٹی نے اٹھایا ہے، زرداری صاحب آپ کراچی کا کچرا ہی اٹھالیں تو کافی ہوگا۔
آئینی اداروں کو گالی دینے کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان کا فخر اور وقار ہیں۔