مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کے چیئرمین، صدر انجمن تاجران و کونسلرز کی ایم این اے سلمان حنیف خاں سے ملاقات، مصطفی آباد میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کروانے اور مصطفی آباد کو سٹی قرار دلوانے کا مطالبہ، پیر کو لیسکو آفس لاہور جائوں گا جس حد تک ممکن ہو سکا عوامی مشکلات میں کمی کروائوں گا، سلمان حنیف خاں ایم این اے، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی مصطفی آباد سے تحریک انصاف کے چیئرمین میاں عبدالخالق، وائس چیئرمین منیر احمد زیلدار، صدر انجمن تاجران ملک غلام رسول بائو، کونسلر رانا شہزاد احمد، حاجی ارشد ناز، ملک شہباز ودیگر نمائندوں کی بڑی تعداد نے ن لیگی ایم این اے این اے 138چوہدری سلمان حنیف خاں سے ملاقات کی اور مصطفی آباد میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو کم کروانے اور مصطفی آباد کو سٹی قرار دلوانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، آپ کی طرف سے کی گئی کوششیں کاقابل تحسین ہیں، عوامی مسئلہ ہے اس پر سیاست چمکانے کی بجائے عوام کی خدمت کرنا میرا مشن ہو گا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر اللہ کو راضی کرنا ہے تو اللہ کے بندوں کی خدمت کی جائے اور ان کی مشکلات کم کی جائیں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) چوہدری عرفان سندھو کی طرف سے 100کے وی کا نیا ٹرانسفارمر مہیا کرنے پر اہل علاقہ کا خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں 100کے وی کا ٹرانسفارمر جلنے پر اہل علاقہ نے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175چوہدری عرفان سندھو سے رابطہ کیا، جنہوں نے تین گھنٹے کی انتک محنت و کوشش کے بعد امام بارگاہ کے بلمقابل آبادی کیلئے 100کے وی کا نیا ٹرانسفارمر لگوا دیا، اس موقع پر چوہدری عرفان سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے کیلئے کسی عہدہ کی نہیں بلکہ جذبے کی ضرورت ہوتی ہے، میں سیاست میں عوام کی خدمت کے لئے آیا ہوں اور عوام کی بے لوث خدمت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126