کراچی : ناقابل یقین انداز میں آرام باغ کلب نے ملیر ٹارجن کلب کو آخری پانچ سیکنڈ میں راج کمار کے 3 پوائینٹز اسکور کی بنیاد پر 2 پوائنٹس سے ملیر ٹارجن کلب کو زاہد شہاب باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شکست دے دی میچ کے آخری 3 منٹ میں آرام باغ کلب نے 8 پوائنٹس کی برتری ختم کی اور پھر 2 پوائنیٹس سے کامیابی حاصل کی آرام باغ کلب نے 38-40 سے اس میچ میں فتح حاصل کی آرام باغ کی جانب سے راف کمار نے 17 فقیل احمدنے 11 اور اسد امام نے 6 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ ملیر ٹارجن کی جانب سے علی رضانے 9 عمر ان خان اور عباس علی نے 7-7 پوائنٹس اسکور کئے آصف محمود ،جاوید خان اور غلام رسول نے ریفریز کے فرائض انجام دے دوسرے میچ میں باونس کلب نے باآسانی حلیم بوائز کو 49-19 سے ہرادیا باونس کی جانب سے سید مزمل نے 14 محسن خان اور حسن علی نے 7-7 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ حلیم بوائز کی جانب سے مبین احمدنے 9 اور اجلال خان نے 8 پوائنٹس اسکر کئے ممتاز احمد، نز اکت خان اور محمدجاوید نے ریفریز کے فرائض انجام دئے جبکہ آغاز محمدرضاٹیکنکل آفیشل تھے قبل ازین ٹورنامنٹ کا افتتاح SSP توقیر محمدنعیم نے کیا انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ اور محکمہ پولیس باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے دام درم سخن حاضر ہے اور جومد د محکمہ پولیس کر سکتا ہے اس کھیل کے فروغ کے لئے کرئے گا توقیر محمدنعیم نے کہا کہ آج سے اس باسکٹ بال کو رٹ کی جوبھی مشکلات ہونگی انکو میں حل کر ونگا اور انشااللہ آرام باغ کو رٹ کو ملک کا خوبصورٹ کو رٹ بناونگا انہوں نے اعلان کیا کہ عیدالفطر کے بعد محکمہ پولیس کے زیر اہتمام ایک شاند ار باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا انہوں نے زاہد شہاب کی کھیلوں میں خدمات پر ان کو زبردست خراج تحسین ادا کیا اس موقع پر SBBA کے سیکریٹری عبد الناصر KBBA کے صدر غلام محمدخان SOA کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق PBBF کے ریفری بورڈ کے سیکر یٹری یعقوب قادری اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمدیعقوب نے بھی خطاب کیا تقر یب میں پروفیسر رائو جاوید اقبال ، عبدالرزاق ، فاروق خان ، زولفقار عباس خان ، ضائمہ طارق نے بھی شرکت کی جبکہ KBBA کے سیکریٹری اطلاعات عظمت اللہ خان نے نظامت کے فرائض انجام دئے اس موقع پر توقیر محمدنعیم کو کھیلوں میں خد مات پر حسن کا رکر دگی ایوارڈ KBBA کے سیکریٹری طارق حسین نے دیا
سیکریٹری اطلاعات کراچی بال سکٹ بال ایسوسی ایشن 03082220321=03003541517