پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس کے صدارتی الیکشن کے پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، پہلے ٹور میں کوئی بھی جماعت واضع برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، جبکہ دوسرا مرحلہ سات مئی کو ہو گا جس میں آج کے دو امیدوار ایمینل میکروں اور ماری لی پین کا آپس میں مقابلہ ہو گا۔
پولنگ کا پہلا مرحلہ احسن طریقے سے سر انجام پایا اور کسی بھی ناخوشگوار واقع کی اطلاع نہیں ملی۔بارہ بجے سے قبل پولنگ پر ٹرن آوٹ بیس فیصد رہا اور اختتام سے قبل اس فیصد تک پہنچ گیا۔
الیکشن کے پہلے مرحلے میں گیارہ امیدواروں کے درمیان پنجہ آزمائی ہو ئی ۔جن میں دو امیدواروں نے ایمینل میکرون نے 23اورمیری لی پین نے 22 فیصد ووٹ حاصل کئے۔
الیکشن کا دوسرا اور آخری مرحلہ سات مئی کو ہو گا جو جیتے گا وہی الیزے پیلش کا بادشاہ قرار پائے گا۔ادھر دہشت گردی سے سختی سے نمٹنے کے لئے فوج پولیس،اور سیکیورٹی ادارے متحرک رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔