سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) گڈ گورننس کے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتا ‘ظلم’ ناانصافی ‘بد عنوانی ‘لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل ملک کو بحرانوں کا شکار کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری محمد الیاس نے گزشتہ روز لاہور میں ہو نے والے تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ریجن کے 9اضلاع کے اہم تنظیمی و مشاورتی اجلاس چیئرمین سیکرٹریٹ میں صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا انھوں نے کہا کہ گو نواز گو کے نعرے نے وزیراعظم اور ان کے درباریوں کی راتوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں۔
سپریم کورٹ نے شریف برادران پرجھوٹے ہو نے کی مہر لگا دی ،نواز حکومت نے اپنے دور اقتدار میںغیر ملکی قرضے لینے او ر نئے نوٹ چھاپنے کا عالمی ریکارڈقائم کر دیاانھوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے قوم کے مجرموں کو عدالتی کٹہرے میں لاکھڑا کیا، چیئرمین عمران خان کی پانامہ چوروںکوبے نقاب کرنے کیلئے کاوشیںہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اجلاس میں پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد کی صورتحال ،28اپریل کے اسلام آباد کے جلسے اور احتجاجی تحریک کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔