لاہور، مثبت سماجی اقدار کے فروغ کے لئے میڈیا کا کردار ناگزیر ہے، سید عرفان بنیاد شاہ

Press Club

Press Club

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل کاہنہ کے نو منتخب جنرل کونسلرز ذولفقار قریشی، عرفان شاہ ،محمد سجاد گذشتہ روزکاہنہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مثبت سماجی اقدار کے فروغ کے لئے میڈیا کا کردار ناگزیر ہے۔ اہل صحافت کو اصول وضوابط پر کاربند رہ کر اپنے کار منصبی سرانجام دینے چاہئیں۔

ذرائع ابلاغ اپنی اثر انگیزی کی وجہ سے جمہوریت کے نگہبان اور نگران بن چکے ہیں۔میڈیا ہماری نئی نسل کے ذہنوں پر غیر محسوس انداز سے قابض ہورہا ہے۔محمد سجاد نے کہا کہ حکومت مخالفین کی منفی سیاست نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچایا ہے۔جس کی بنا پر مخالفین کی شہ پر اغیار نے فائدہ اٹھا کر ملک کی ترقی کو پاش پاش کرنے میں ہمیشہ اہم کردارا دا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان چند سالوں میں جس تیزی سے ملک میں تعمیر و ترقی کو عروج دوام بخشا وہ تاریخ کا ایک حصہ بن گیاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔

حکومت بجلی کی پیدا وار میں اضافہ کے لئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت نے سڑکوں کا جال بچھا کر دیہاتوں کو منڈیوں اور شہروں سے منسلک کر دیا ہے۔بلدیاتی اداروں کے ذریعے لوگوں کو ہر قسم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میںلگنے والے تین مارشل لاز نے ملک کی تباہی کی جبکہ سیاستدانوں سے بھی بڑی غلطیاںہوئیں۔کرپشن ،نااہلی اورغیر پیشہ ورانہ رویوں کے باعث ملک کو بے پناہ نقصان ہوا۔اب ماضی کی غلطیوں اورکوتاہیوں پررونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ ان سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے اوردکھی قوم کے زخموں پر مزید نمک پاشی کی بجائے مرہم رکھنا ہے اور اس مقصد کیلئے محنت ،امانت اوردیانت جیسے سنہری اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ان اصولوں کو اختیار کیے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 031234828367