پیرمحل (نامہ نگار) مزدوروں کا عالمی دن یکم مئی کو منایا جائے گا پاکستان مزدور اتحاد یونین کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد کیاجائے گا جس کی قیادت نعیم اخترجانباز اور رانامحمد جمیل کریں گے تفصیل کے مطابق شکاگو کے مزدوروں کی یاد سمیت یہ د ن مزدوروں کے حقوق طلب کرنے کا دن ہے۔ جو بین الاقوامی حیثیت سے منایا جاتا ہے۔ مئی 1886 میں امریکا کے شہر شکاگو میں مزدوروں نے آجروں کے ظالمانہ اور انسانیت سوز طرزِ عمل کے خلاف احتجاج کیا تو ظالم سماج نے مزدوروں کو خون میں نہلادیا شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کی یادکو تازہ رکھنے کے لیے دنیا بھر کے مزدور یکم مئی کو عالمی دن مناتے ہیں پیرمحل میں بھی پاکستان مزدور اتحاد یونین کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد کیاجائے گا جس میں پیرمحل شہر کے مزدور کسان اور ورکر ز حصہ لیں گے جس کے چیف آرگنائزر نعیم اخترجانباز اور رانامحمد جمیل ہونگے
پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چوروںنے ایس ڈی او سٹی کے دفتر سے لیپ ٹاپ چوری کرلیا تفصیل کے مطابق نامعلوم چوروں نے ایس ڈی او سٹی ذوالفقار کاٹھیہ کا ذاتی لیپ ٹاپ رات کے وقت دفتر کے تالے توڑکر چوری کرلیا حساس ایریا کے اندر قائم کیے گئے دفتر سے لیپ ٹاپ کے چوری ہونے پر ملازمین میں سخت بے چینی پھیل گئی
پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ ماحولیا ت کی غفلت یا لاپرواہی ،،پیرمحل اور گردونواح میںکھلے عام کباڑیوںنے ٹائروں کوجلا کر تار نکالنا شروع کردی شہری دمہ سانس اور آنکھوں کے موذی امراض میں مبتلا ہونے سمیت فضائی آلودگی سے مکینوں کی زندگی اجیرن تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر سمیت گردونواح میں کباڑیوں کے اڈاجات پر کھلے عام گندگی اور کباڑ کے باعث ملیریا اور ڈینگی جیسے امراض جنم لے رہے ہیں کباڑیوں صبح اور شام کے اوقات میں بے کار ٹائروں کو آگ لگاکر ٹائروں سے آہنی تار نکالتے ہیں دھوئیں کے باعث شہر ی دمہ سانس اور آنکھوں کے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ فضائی آلودگی سے انسان حیوان چرند پرند متاثر ہورہے ہیں محکمہ ماحولیات کے افسران دفاتر سے نکل کر عملی کاروائی کی بجائے سب اچھا کی رپورٹ دے کر فرضی کاروائیوں کے ذریعے ان بے رحم کباڑیوں کو کھلے عام موت کا لائسنس جاری کیے ہوئے ہیں سماجی فلاحی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محکمہ ماحولیات کے افسران کو عملی طور پر فیلڈ میں نکل کر کھلے عام شہریوں کے موت کے منہ میں دھکیلنے والے کباڑیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے