نماز کی پابندی کریں اسی میں سکون دل اور دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔ پیر محمد رفیق احمد مجددی

Speech

Speech

گوجرانوالہ : پریس ریلیز معراج النبی ۖکے موقع پر خالق کائنات نے اپنی عظیم تخلیق حضرت محمد ۖکو اپنے قرب میں بلا کر کر اپنی زیارت عطا فرمائی۔ اس عظیم سفر میں انبیاء سابقین، فرشتوں اور حوروں نے رسول کریم ۖکا استقبال کیا اور اللہ پاک نے نماز اور دیگر تحائف عطا کیے ۔ہمیں چاہئیے کہ نماز کی پابندی کریں اسی میں سکون دل اور دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے مرکزی سالانہ محفل معراج النبیۖمنعقدہ درگاہ حضرت ابو البیان 121بی ماڈل ٹائون کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وسائل سے مالا مال وطن عزیز میں مہنگائی ،غربت ،لوڈشیڈنگ کی وجہ کرپشن ،عیاشی ،لاقانونیت اور اغیار کی غلامی ہے ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی تباہ کن فحاشی و عریانی ،افراتفری ،دہشت گردی اور دیگر مسائل کا واحد حل نظام مصطفی ۖ کے نفاذ میں ہے ۔محفل سے حضرت علامہ رضاء الدین صدیقی چئیرمین زاویہ فائونڈیشن لاہور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ۖکے اسوئہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی دین و دنیا کی فلاح حاصل ہو سکتی ہے۔

امت مسلمہ کے زوال کا صرف ایک ہی سبب ہے کہ اس نے اپنے نبیۖ کے دامن کو چھوڑ دیا ہے حضور کی پیروی کرنے سے ہی ملت اسلامیہ کا زوال عروج میں بدل سکتا ہے دین اسلام کی تعلیمات اور نبی پاک ۖ کی عملی زندگی کو اپنا کر مسلمان پریشانیوں کو ختم کر سکتے ہیں ۔ محفل میں عبدالمصطفےٰ سعیدی ڈیرہ نواب ،ثناء خوان ذوالفقار احمدسرگودھا،ثناء خوان محمد عمر بٹ لاہور ،وارث علی چشتی لاہور ،قاری خادم بلال مجددی، محمد شہزاد بشیرسمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیکر ٹری نشرواشاعت
محمد شہزاد احمد مجددی
0333-8131588
عالمی ادارہ تنظیم الاسلام (رجسٹرڈ)