گوادر کے سب سے بہترین منصوبے کینیڈین سٹی گوادر کی مارکیٹنگ اور سیلز کے فرائض زمین ڈاٹ کام سرانجام دے گی

Zameen

Zameen

لاہور: پاکستان کے سب بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام نے گوادر میں اے کیٹگری کے منصوبے کینڈین سٹی گوادر کی مارکیٹنگ اور سیلز کا معاہدہ کر لیا ہے جس کی رو سے اس منصوبے کے مارکیٹنگ اور سیلز کے تمام تر حقوق اب صرف اور صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہونگے۔ کینڈین سٹی گوادر اس وقت ساحلی شہر کا سب سے شاندار منصوبہ ہے جو کہ اے کیٹگری ریذیڈنشیل کا حامل اور زیرو پوائنٹ سے محض پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس منصوبے کیلئے ڈویلپرز کی جانب سے بین الاقوامی معیار کی تعمیرات کی ضمانت دی گئی ہے۔اب تک کے اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے گوادر کے تمام منصوبوں میں سے یہ پراجیکٹ سب سے شاندار ‘ بہترین اور محفوظ ہے۔

زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ہم نے کینیڈین سٹی گوادر کے ساتھ مارکیٹنگ اور سیلز کا معاہدہ کیا ہے ۔ ہماری ریسرچ ٹیم نے گوادر میں پراپرٹی کے منصوبوں کی تحقیق پر چھ ماہ صرف کئے اور تمام تر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی کینیڈین سٹی گوادر کا انتخاب کیا ۔ اس منصوبے کی سب سے بڑی خاصیت اِس کی سرکاری حکام کی جانب سے تمام تر منظوریاں ہیں۔

اُنہوں نے واضح کیا کہ ہم نے اس ضمن میں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے بھی تمام تر معلومات اور دستاویزات کی تصدیق کی ہے ۔ اُ ن کا مزید کہنا تھا کہ لاہوراور اسلام آباد کے پراجیکٹس میں کامیابی کے بعد اب یہ ہمارا اگلا قدم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم انشااللہ پھر سے کامیابی کی نئی داستان رقم کریں گے ۔صارفین کا اعتماد ہی ہمارا سرمایہ ہے اور ہم اُن کے اعتماد کو ہمیشہ قائم رکھیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کہ محتاط اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یہاں پر اگلے تین سالوں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں 300گنا کا متوقع اضافہ ہوگا۔

کینیڈین سٹی گوادر کی بروقت ڈویلپمنٹ کو یقینی بنانے کیلئے جی ڈی اے تمام تر امور کی نگرانی کر ے گی ۔ذیشان علی خان نے کہا کہ بحیرہ عرب کے گہرے ساحلوں پر واقع گوادر کی تزویراتی اہمیت کی وجہ سے یہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔یہاں سے دنیا کی 80فیصد سمندری آمد و رفت تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔سی پیک کے اعلان نے اس شہر کی اہمیت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے ۔ سی پیک کے 54ارب ڈالر کے منصوبوں کی وجہ سے گوادر رئیل اسٹیٹ کیلئے اب سونے کی کان جیسی اہمیت اختیار کر رہا ہے۔2014سے2016میں زمین ڈاٹ کام پر گوادر کیلئے کی جانے والی سرچز میں 14گنا کا اضافہ ہوا ہے ۔کینیڈین سٹی گوادر میں اس پانچ ‘دس مرلہ ، ایک اور دو کنال کے رہائشی اور دو مرلہ ‘چار مرلہ اور ایک کنال کے کمرشل پلاٹس آسان اقساط پر فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔

جاری کردہ: نظامت تعلقات عامہ، زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ
رابطہ: سالار سلیمان
+92 300 4777607
+92 300 8567531