لاس اینجلس (جیوڈیسک) پائریٹس آف دی کیربیئن سیریز کی آنے والی فلم ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز کی تشہیر کے لئے اداکار جانی ڈیپ کیلیفورنیا میں ڈزنی لینڈ پہنچ گئے۔
انہوں نے اپنے فلمی کردار کیپٹن جیک سپیرو کا روپ اختیار کر رکھا تھا۔
جانی ڈیپ ڈزنی لینڈ میں پائریٹس آف دی کیربیئن کے جہاز جیسے فلوٹ پر ڈائیلاگ بولتے رہے۔
ان کے مداح انہیں دیکھ کر خوش بھی ہوئے اور حیران بھی۔ فلم ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز اگلے ماہ نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔