راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے قائدین نے ٢٨ اپریل کے جلسے کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں آگاہی کیپ لگائے جس میں تحریک انصاف کی جانب سے لوگوں کو جلسے میں شرکت کی اپیل کئی گئی اس سلسلے میں انجینئر افتخار چودھری نے ایئر پورٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں بڑا کیمپ لگایا عوام کی بڑی تعداد نے کیمپ میں آ کر عمران خان سے اظہار یک جہتی کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے ۔شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی ضلعی صدر ہارون کمال ہاشمی ایم پی اے اعجاز خان جازی ملک عظیم اور دیگر نے شہر بھر کے کیمپوں کا دورہ کیا۔
ایم پی اے اعجاز خان جازی نے ایئر پورٹ سوسائٹی میں انجینئر افتخار چودھری کے کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان اس ملک کے لٹیروں کے لئے ایک ننگی تلوار بن کے سامنے آئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کی صدر محترمہ فرح آغا نے کہا کہ پولیس نے انجینئر افتخار چودھری کے کیمپ کو ناکام بنانے کے لئے سپیکر پابندی کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے لیکن ہم سپیکر بند ہونے کے باوجود اللہ کے فضل سے اتنی آواز رکھتے ہیں جو عوام کے کانوں تک پہنچے گی اس سے پہلے یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر نوید افتخار چودھری کا کیمپ جو گلزار قائد میں لگایا گیا تھا وہاں بھی عوام کے جم غفیر نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک عظیم نے خطاب میں لوگوں کے جذبوں کو سراہا۔کیمپ میں بزرگ رہنما راجہ مشتاق سراج سواتی چودھری زبیر صابر تنولی جہانگیر قریشی سجاد عباسی اکرام جدون شعیب قریشی عمران باجوہ طارق شاہ فراز احمد جنید عارف عباسی نے انتظامی امور سنبھالے نوید افتخار نے تمام مہمانوں اور کیمپ کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔