بارباڈوس (جیوڈیسک) پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔ مصباح الیون کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کے زیر نگرانی بھرپور پریکٹس کی۔
پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ جمیکا میں شاہینوں نے کالی آندھی کو سات وکٹ سے ہرایا تھا۔ کیربیئن نے برج ٹاؤن میں تیز وکٹ بنا دی۔ میچ کے چوتھے اور پانچویں روز بارش بھی اپنا رنگ دکھائے گی۔
پاکستان نے جمیکا ٹیسٹ کی الیون ہی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس کبھی ویسٹ انڈیز میں سیریز نہیں جیتے۔ مصباح الیون کے لئے دوسرا ٹیسٹ اپنے نام کر کے تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے۔