چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ

Visit

Visit

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی میں صفائی و ستھرائی کے عمل کو 24 گھنٹے 3 شفٹوں میں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو صاف ستھرا صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے ضلع کورنگی میں صفائی و ستھرائی کے نظام میں انقلابی اصلاحات لانے کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ صفائی کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ عملہ صفائی کی حاضری100%فیصد یقینی بنا نے کے ساتھ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے صفائی وستھرائی کے عمل کی مکمل نگرانی یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈ کونسلرز اپنے علاقوں میں کرینگے کسی بھی علاقے میں صفائی و ستھرائی سے متعلق عوامی اور یوسیز نمائندوں کی شکایات پر متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لانے کا عندیہ دیتے ہوئے محکمہ صفائی کو اپنی کارکردگی بہتر بنا نے کے ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ہمراہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے ڈائریکٹر ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر ضلع کورنگی کی حدود میں صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے ساتھ علاقائی سطح پر سوئپنگ کے نظام کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ کی بنیادوں پر منتقلی کو یقینی بنا یا جائے چیئر مین نیئر رضا نے ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کے ساتھ تجارتی مراکز اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں اس موقع پر انہوں نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈ کونسلرز سے کہاکہ وہ اپنے علاقوںمیں صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا ئیں اور مکمل نگرانی میں علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی