فیصل آباد کی خبریں 30/4/2017

Faisalabad

Faisalabad

ٍْفیصل آباد : ملک بھر سے ورکروں کو بلا کر 15 ہزار سے بھی کم کرسیاں بھر کر جلسے کو تاریخ ساز کہنے والے ذرا منہ دھو کر اور آنکھیں کھول کر وزیر اعظم کے اوکاڑہ میں ہونیوالے جلسہ عام کے شرکاء کی تعداد دیکھیں تو انہیں معلوم ہو کر عوام کیا چاہتے ہیں یہاں صرف ایک ہی شہر یعنی اوکاڑ ہ کے عوام تھے اس کے برعکس اسلام آباد کے پریڈ ایونیو میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ اور 8وزیر کم از کم 4ہزار لوگوں کو ورغلا ء کر لائے ،سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاوہ وسطی پنجاب سے بھی قافلے آئے مگر 75فیصد ملک سے یہ 15ہزار لوگ بھی اکٹھے نہ کرسکے ،ان لوگوں کو اب سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کا رپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری محمد علی بخاری نے ایک بیان میں کیا ،انہوںنے کہا کہ جس وقت اسلام آباد میں عمران خان جلسہ کررہے تھے تو اسی وقت مینگورہ میں امیر مقام بھی عوام سے خطاب کررہے تھے تحریک انصاف والے انصاف کا ترازو ہاتھ میں پکڑ کر بتائیں کہ صرف ایک شہر مینگورہ کے جلسہ میں عوام زیادہ تھے یا ملک کے 75فیصد حصے سے آئے لوگ ؟انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے اوکاڑہ کے رہائشوں کیلئے تاریخ ساز پیکیج کا اعلان کر کے ثابت کردیا کہ ان کی نظر میں تمام شہروں کی حیثیت لاہور سے بڑھ کر ہے ،بہت جلد فیصل آباد میٹر و بس سروس شروع ہوگی جس کے بعد اوکاڑہ ،حیدر آباد ،کوئٹہ ،کوہستان ،گوجرانوالہ میں بھی یہ سروس شروع ہوگی اس لئے ہم کہتے ہیں کہ عمران خان صرف روتے اور سڑکوں کی خاک چھانتے رہیں گے جبکہ مسلم لیگ ن اور شریف برادران صرف کام کرتے رہیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( ) انجمن تاجران فیصل آباد( فیڈریشن) کے صدر رانا تجمل وحید نے کہا ہے کہ ایک طرف تو حکومت وی وی آئی پی اور وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی تسبیح کرتی نہیں تھکتی تودوسری جانب وی آئی پی افراد کی آمداور روانگی کے موقع پر جس طرح عوام کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے اس کی کسی دور میں بھی مثال نہیں ملتی ، انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل گورنر پنجاب رفیق رجوآنہ جو کہ تھانہ گلبرگ روڈ پر ایک اسٹوڈیو کا افتتاح کرنے آئے تو ٹریفک وارڈنز نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے آٹو پارٹس کی دکانیں بند کروائیں اور انتہائی بدتمیزی و بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا ، سوال صرف یہ ہے کہ ٹریفک وارڈنز کو یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ لوگوں کی دکانیں بند کرواتے پھریں؟ ہوٹر لگے موٹرسائیکل سوار وارڈنز نے جس طرح کا رویہ اختیار کیا وہ قابل افسوس تھا اگر ان بدتمیزوں کے رویہ سے نالاں ہو کر دکاندار حضرات سڑک بلاک کرکے احتجاج کرتے تو یہ تماشہ صرف فیصل آباد ہی نہیں بلکہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک لائیو دیکھتے کیونکہ ہمارا میڈیا اس وقت انتہائی ایڈوانس چل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ رفیق رجوآنہ گورنر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عام انسان بھی ہیں اور ایک انسان کی خاطر ہزاروں انسانوں کو اذیت میں مبتلا کرنا خلاف شریعت ہے، نبی کریمۖ نے تو کسی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے والے پر جنت حرام قرار دی تھی تو حکمران کیسے مسلمان ہیں جو اپنے نبیۖ کے احکامات پر عمل نہیں کرتے، رانا تجمل وحید نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں حکمران سڑکوں پر آتے جاتے ہیں مگر پاکستانی حکمرانوں جیسا پروٹوکول کسی کو بھی نصیب نہیں ہوتا ، ہم گورنر کی آمد کے موقع پر دکانیں بند کروانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سی ٹی او سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اختیارات سے تجاوز کرنیوالے وارڈنز کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( )انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کو ملکی ترقی کسی صورت بھی گوارہ نہیں ہے اب جبکہ وطن عزیز سے اندھیروں کا راج ختم ہورہا اور قوم کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے تو عمران خان کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں ’10ارب کی پیشکش کرنیوالے کا نام نہ بتا کر موصوف اپنی سیاست کے آگے خود ہی فل سٹاپ لگارہے ہیں آئندہ عام انتخابات میں عوام انہیں بری طرح مسترد کردیں گے، اُنہوںنے کہا کہ وزیراعظم نے رمضان المبارک میں صرف 3گھٹنے کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دینے کے احکامات جاری کرکے 20کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں صر ف اتنا ہی نہیں بلکہ سحری وافطاری کے اوقات میں بجلی بند نہ کرنے کا بھی حکم دیدیاگیا ہے ،عوام صرف 4سال پیچھے مڑکر دیکھیں تواُس وقت کے رمضان المبارک میں رینٹل حکمرانوں نے قوم کو اذیت میں مبتلا کررکھا تھا مگر 2013ء سے لیکر آج تک عوام کو رمضان المبارک کے دوران مکمل ریلیف دیاگیا جوکہ میاں نواز شریف کی شاندار پالیسیوں کا نتیجہ ہے، اُنہوںنے کہا کہ پریڈایونیو اسلام آباد میں چند ہزار کرسیاں لگا کر میوزیکل شو کر نے والے عمران خان بتائیں کہ کیا اُنہوںنے صرف الزام تراشی کی سیاست کرنے کا بیٹرہ اٹھا رکھا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام نے اُن کو مسائل حل کرنے کیلئے مینڈیٹ دیامگر وہاں کے وزیر اعلیٰ کی تمام تر توجہ صرف دھرنوں اور تحریک انصاف کے جلسے جلوسوں پر مرکوز ہے ان کی نسبت شہباز شریف نے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ کے عوام کا معیار زندگی بلند کردیا ہے لہذا عمران خان کام کریں اور تخریبی سیاست سے توبہ کرتے ہوئے شریف برادران کی شاگردی اختیار کرلیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( ) پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے جلسہ عام کو ناکام کہنے والے جلد سے جلد کسی آئی اسپیشلسٹ کو اپنی آنکھیں چک کروائیں ، جس جلسہ کے شرکاء کی تعداد غیر ملکی میڈیا اڑھائی لاکھ بتاتا ہو اسے اگر کوئی ناکام قرار دے تو وہ صرف آنکھوں کا ہی نہیں بلکہ عقل کا اندھا بھی ہو سکتا ہے، وطن عزیز کے کروڑوں عوام نے ٹیلی ویژن پر لائیو خطاب کے دوران آنیوالے کپتان کے شیردل کھلاڑیوں کا سیلا ب دیکھا مگر اوکاڑہ میں خالی کرسیوں سے خطاب اور کروڑوں کے فنڈز کا اعلان کرنیوالے وزیر اعظم کے جلسے کو کامیا ب قرار دینے والے یا درکھیں عوام نے یہ جلسہ بھی دیکھا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا خطاب سراسر انتخابات سے قبل پر ی پول رگنگ ہے اس پر الیکشن کمیشن کا آنکھیں بند کر نا ثابت کر تا ہے کہ یہ لوگ جانبدار ہیں اگر الیکشن کمیشن غیر جانبدار ہو تا تو اب تک وزیر اعظم کو نوٹس جاری ہو چکا ہو تا ، انہوں نے کہا کہ پریڈا یو نیو گرائونڈ اسلام آباد میں لگی ہزاروں کرسیوں پر عوام براجحان تھے جبکہ جتنے بیٹھے تھے اس سے کئی گنا زیادہ کھڑے اور ان سے بھی کئی گنا زیادہ گرائونڈ سے باہر کھڑے اپنے قائد کا خطاب سن رہے تھے ، وفاقی دارلحکومت میں اتنا بڑا اور تاریخ ساز عوامی اجتماع آج تک نہیں ہو ا اسلا م آباد کی تقریباً تمام سڑکوں پر ہر طرف انسانی سر ہی سر نظر آرہے تھے عوام کے جوش وجذبہ نے حکمرانوں کو باور کرادیا کہ اب اس ملک میں کسی چور لیٹرے یارسہ گیر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ، ڈاکٹر اسد معظم نے مزید کہا کہ اسلام آباد جلسے کے بعد ملک بھر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ،7مئی کو سیالکوٹ میں ہونے والا جلسہ تخت لاہور کی چولیں ہلا کر رکھ دے گا ، انہوں نے آخر میں وزیر اعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسہ میں آنیوالی خواتین پر تنقید کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی مائوں ، بہنوں کیخلاف باتیں کرنے کی بجائے نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم کو گھر بٹھا ئیں پھر کسی پر تنقید کریں