لاہور (جیوڈیسک) ڈان لیکس معاملے پر عہدے سے ہٹائے گئے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین نے اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
راؤ تحسین کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں جس سے حب الوطنی یا پیشہ وارانہ اہلیت پر حرف آئے۔ خود کو آئین، قانون اور حکومت کے احکامات کا پابند سمجھتا ہوں۔
عہدے سے ہٹایا جانا حکومت کا استحقاق ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جس کمیشن کی رپورٹ پر مجھے عہدے سے ہٹایا گیا اسے چیلنج کروں گا۔
بتایا جائے فیصلہ کیسے اور کس بنیاد پر کیا گیا؟ کمیٹی میں کوئی ایسا شخص نہیں تھا جس کا میڈیا سے تعلق ہو۔