پیرمحل (نامہ نگار) شکاگو کے محنت کشوں کی قربانیوں کو مثال بناکر پاکستان کے محنت کش سماج میں دولت کی بجائے قومی خدمت اور محنت کو مقام دلاکر اشرافیہ طبقہ اورجاگیرداری سرمایہ داری کی لعنتوں سے چھٹکا راحاصل کرسکتے ہیںان خیالات کا اظہار نعیم اختر جانباز نے یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اتحاد لیبر یونین پیرمحل اور مزدور کسان ا تحاد کونسل کے زیراہتمام مزدور اللہ چوک پیرمحل میں ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کیا رانامحمد جمیل صدر مزدور کسان ا تحاد کونسل نے کہا کہ پاکستان بھر کے 98فیصد عوام محنت کش پر صر ف دوفیصد سرمایہ دار جاگیردار طبقہ حکومت کررہاہے یہ اقلیتی طبقہ تمام وسائل پر قابض ہونے کے باعث ہر بار دلفریب نعروں سے عوام کوبہکاکر اقتدار کے ایوانوں پر اپنا تسلط رکھنے میں کامیاب ہے مزدور کسان محنت کش اپنی آواز کو اپنی نمائندگی سے محرومی کے باعث حقوق حاصل کرنے کے لیے بلند کرنے سے قاصر ہے جس وجہ سے حقوق سے محرومی کاسامنا ہے محمد اسلم مجاہد کونسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا جاگیردار اور سرمایہ دار مزدوروں کسانوں کا استحصال کررہے ہیں ،مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،موجودہ حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ اور ناقص پالیسیوں کے باعث روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب مزدور کا کچو مر نکال دیا ہے ،اور وہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگیا ہے صنعتی تعلقات ایکٹ 2008 ء جوکہ 30اپریل2010 ء کو ختم ہوچکا حکومت پاکستان کو آئی ایل او کنونشن کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہوگامحمد نعیم اخترجانباز صد را تحاد لیبر یونین پاکستان نے کہا محنت کشوں کو کو مستقل کام ہوتے ہوئے فیکٹریوں ملوں میں عارضی کنٹریکٹ پر ملازمتوں پر رکھا جاتا ہے جو مزدور محنت کش کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے لیبر قوانین کی چیکنگ10 سال سے معطل ہونے کے باعث مزدور محنت کا استحصال جاری ہے محنت کش کی کم ازکم اجرت پر عملدرآمد نہ کروایا جاسکا مہنگائی میں اضافہ کے باوجود مزدور کی کم سے کم اجرت کے قانون پرعملدرآمدنہ ہونا استحصال سے کم نہیں موجود ہ مہنگائی کے پیش نظر مزدور محنت کش کی کم ازکم تنخواہ نصف تولہ سونا کے برابر سے غریب کاچولھا روزی روٹی چل سکتی ہے مگر اشرافیہ حکمرانوں کی خود غرضانہ ذہنیت جس نے سرمایہ دار کو ظالمانہ استحصال پر لگارکھا ہے جس کے نتیجہ میں مزدور بغاوت پر مجبور ہوا آج کے سرمایہ دارانہ استحصالی نظام کو ختم کرنے کے لیے دوبارہ شکاگو کے شہیدوں کی ضرور ت ہے جوا پنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے استحصالی قوتوں کے خاتمے کے لیے کردار اداکرسکیں خان شوکت علی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق غصب کرنیوالے یہ بات سن لیں اب وقت بدل چکا ہے ۔ پوری دنیا میں مزدور اور محنت کش اپنے حقوق کے حصول کیلئے اٹھ کھڑے ہیں اور انکے راستے میں آنیوالی ہر دیوار ریت کی دیوار ثابت ہو گی ۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے مزدور اور محنت کشوں کو مختلف حیلوں ‘ بہانوں سے ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے مگر مزدور ثابت قدم رہا ۔ اب کامیابی کی منزل زیادہ دور نہیں تمام مزدور ‘ محنت کش ‘ کلرک ‘ سرکاری ملازمین اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو چکی ہیں ۔ ہم شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ریلی میں رانامحمد جمیل ، ا رگنائزنگ کمیٹی ، ،، بائو محمد افضل ، سیٹھ لیاقت علی ،یٰسین رحمانی ، بشیر رحمانی، معاونت عمران بلوچ ، راجہ نذیر احمد،اسلم مغل ، ،مختار احمد متوالہ ،یونس راہی ،ر شید دھول سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ریلی ریلوے پھاٹک سے اللہ چوک پر پہنچی مزدوروںنے بینر اور کتبے اٹھارکھے تھے
پیرمحل (نامہ نگار) صحافت ریاست کا چوتھا ستون مگر قلم قرطاس کا مزدور آج بھی رضاکار انہ کام کرنے پر مجبور ہے نسل درنسل اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے باوجود علاقائی صحافی مزدو ر جیسے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہے ریاست کے چوتھے ستون کی بنیادی اکائی کے حقوق سلب کرنا ظلم وزیادتی کے مترادف ہے ان خیالا ت کا اظہار رانا غلام سروربابرمرکزی صد رجرنلسٹ ایکشن کونسل پاکستان نے یکم مئی یوم مزدوراں کے سلسلہ میں پریس کلب پیرمحل میں منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا میڈیا اداروں میں کارکن صحافیوں کو عارضی کنٹریکٹ پر رکھا جاتا ہے جبکہ علاقائی صحافیوں کے لیے کنٹریکٹ تودور کی بات انہیں اعزازی طورپر بھرتی کرکے حالات کے رحم کرم پر چھوڑدیاجاتاہے انہوں نے کہا کہ علاقائی صحافی کی کم ازکم تنخواہ ایک مزدور کے برابرطے ہونے سے نہ صرف زردصحافت کا خاتمہ ہوگا بلکہ ریاست کا چوتھا ستون بطور صنعت ابھر کر اہم مقام حاصل کرلے گا انہوںنے علاقائی صحافیوں کو قلم قرطاس کی حرمت کے لیے متحد ہوکر کام کرنے کا عندیہ دیا اس موقع پر رانا عبدالوحید خان نسیم چیئرمین ، رانا شاہد الرحمن وائس چیئرمین ، رانامحمد اشرف جنر ل سیکرٹری ، رانا ارشاداحمد سمیت کثیرتعداد میں صحافیوںنے شرکت کی
پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ تعلیم کی بے خبری ، گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول اپر کالونی پیرمحل میں پینے کا پانی نایاب ، موٹرپمپ اور واٹرسپلائی کا کنکشن نہ ہونے کے باعث معصوم بچیاں سخت گرمی میں پانی گھروں سے لانے پر مجبور ،، فی الفور واٹرپمپ سمیت الیکٹر ک کولر لگائے جائیں طلبہ والدین تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول اپر کالونی پیرمحل جس میں سینکڑوں کی تعداد میں بچیاں زیر تعلیم ہے مگر محکمہ تعلیم کے افسران کی عدم توجہی کے باعث سکول میں پینے کا پانی تک نایاب ہے سکول میں عام استعمال کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت ہینڈ پمپ لگائے تھے جوکہ ناکارہ ہوچکے ہے بچیاں اور اساتذہ پانی کی قلت کے باعث سارا دن شدید گرمی میں اردگرد کے گھروں سے پانی لانے پر مجبور ہے جبکہ طالبات پینے کا پانی نہ ہونے کے باعث گھروں سے پانی لانے پرمجبور ہے محکمہ تعلیم کے مقامی افسران صورت حال جاننے کے باوجود شدید گرمی میں پینے اور لیٹرینوں وغیرہ کے پانی کا بندوبست نہ کرسکے طالبات کے والدین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اے سی پیرمحل سے فی الفور سکول میں واٹرپمپ سمیت الیکٹر ک کولر لگانے کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) 21کروڑ روپے کی خطیر رقم سے پیرمحل رجانہ روڈ دورویہ کارپٹ روڈ ،، ناقص تعمیر و منصوبہ بندی کی وجہ سے سیوریج بندہونے کے باعث بلدیہ پیرمحل کے اہلکاروںنے توڑکر گڑھے بنادیے جگہ جگہ روڈ پر گڑھے بننے سے حادثات معمول بن گئے ٹریفک کی روانی درہم برہم ہو گئی شہری سراپا احتجاج تفصیل کے مطابق محکمہ ہائی وے کی ملی بھگت سے بااثر ٹھیکیدار نے بغیر کسی پلاننگ کے 21کروڑ روپے کی خطیر رقم سے پیرمحل رجانہ روڈ دورویہ کارپٹ روڈ ،کے درمیان میں سیوریج کے گڑ تعمیر کردیے سڑک کی تعمیر تاحال نامکمل ہے سیوریج بند ہونے سے سیوریج کی صفائی کے لیے بلدیہ پیرمحل کے اہلکاروںنے سکر مشین کے ذریعے صفائی کرنے کے لیے جگہ جگہ سڑک کوتوڑ کر گڑھے ڈال دیے جو نشاندہی نہ ہونے کے باعث موٹرسائیکل سوار ، کار سواروں سمیت لوڈر ان لوڈر گاڑیاں ان گڑھوں میں گرنے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے درجنوں موٹرسائیکل سواروں کے زخمی ہونے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے سیوریج کے گٹر وں کی صفائی کے لیے سڑک کے درمیان میں کھودے گئے گڑھوں پر کوئی نشاندہی نہ کی گئی اور نہ ہی ان کو بند کیا گیا سماجی فلاحی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، چیئرمین بلدیہ پیرمحل سے فی الفور سڑک کی تعمیر میں ناقص پلاننگ کرنے والوں اور سڑک کو بلاوجہ توڑنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور دن دیہاڑے نائب تحصیلد ارکے گھر سے ہزاروں روپے مالیت کا لیپ ٹاپ اور سامان چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق مسجد بلاک پیرمحل کے رہائشی عمر سلطان ولد چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین کے گھر سے دن دیہاڑے نامعلوم چور مکان کے اوپر چھت پر بنے ہوئے مکان کے کمرہ سے ایک عدد لیپ ٹاپ ، سونی vaio مالیت 60ہزار روپے ، ایک عدد ڈیل ای ڈی مانیٹر مالیت 12ہزارروپے ،چوری کرکے لے گئے