نیدرلینڈ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق بلڈ گروپ بھی ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق خون کے گروپ سے یہ بھی جانا جا سکتا ہے کہ کسی فرد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے یا نہیں۔ گرونینگن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے مطابق اے، بی اور اے بی بلڈ گروپ کے حامل افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ “او” بلڈ گروپ کے مقابلے میں نو فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
محققین کے مطابق اے بلڈ گروپ کے حامل افراد میں کولیسٹرول کی سطح زیادہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو کہ ہارٹ اٹیک کے بڑے اسباب میں سے ایک ہے۔