پیرمحل (نامہ نگار) ملاوٹ مافیا انسانیت کے دشمن ہے ناقص اور غیر معیاری اشیائے خورد نوش فروخت کرنے والے ہوٹلوں بیکر ز کے خلاف کریک ڈائون کرکے انہیں قانون کے شکنجے میں لائیں گے تحصیل بھر میں عوام الناس کو معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے جلد سے جلد فوڈ اتھارٹی کے قیام کے لیے 30ارکان پر مشتمل عملہ کی تعیناتی کے لیے پیپر ورک شروع کردیا ہے انشاء اللہ جلد ہی تحصیل پیرمحل میں فوڈ اتھارٹی کا قیام ہوگا ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ڈاکٹر ابوذر غفاری ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ، ڈاکٹر ہارون مجید ایس ایم او ، رانا اختر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر، اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر چوہدری منظر حفیظ تحصیلد ار پیرمحل سے میٹنگ میں کیا انہوںنے کہا کہ عوام کو معیاری ارزاں اشیاء کی فراہمی ہمار امشن ہی نہیں فرض بھی ہے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات کی روشنی میں عوام کے جان مال سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کے خلاف فی الفور کاروائی کرتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں گے انہوںنے ڈپٹی ہیلتھ آفیسراور ایس ایم اوکو ہدایات جاری کی کہ سول ہسپتال پیرمحل میں عوام کو علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ہسپتال میں پھول پھلواڑی سمیت تمام وارڈز میں صحت وصفائی پر خصوصی توجہ دی جائے پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں سول ہسپتال پیرمحل کو پنجاب بھر کا ماڈل ہسپتال بنانے کے لیے اپنا کردار اداکریں اس سلسلہ میں کسی بھی ملازم کی کوتاہی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا اس موقع پر چوہدری منظر حفیظ تحصیلد ار پیرمحل بھی موجود تھے
پیرمحل ( نامہ نگار ) بلدیہ پیرمحل عملہ کا چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ کی قیادت میں پیرمحل رجانہ روڈپر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ٹھیلہ فروشوں اور ریڑھی بانوں کی دوڑیں اللہ چوک پیرمحل میں ہر قسم کی تجاوزات کو ختم کیاجائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق بلدیہ پیرمحل کے نے چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ کی قیادت میں پیرمحل رجانہ روڈپر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے ٹھیلہ فروشوں اور ریڑھی بانوں کی دوڑیں لگوادیں چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ نے ناجائز تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو وارننگ جاری کی کہ فٹ پاتھ کو کرایہ پر چڑھانے والوں اور ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرکے ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی
پیرمحل ( نامہ نگار ) ضلع کونسل او رمحکمہ ہائی وے کی غفلت لاپرواہی سینکڑوں دیہاتوں کے لاکھوں مکینوں کی واحد گذرگاہ مین پیرمحل اڈاواہگی تا بھسی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تفصیل کے مطابق جدید دور میں جہاں پربڑے شہروں میں اورنج لائن جیسے منصوبے اور چھوٹے شہروں میں ہرطرف کارپٹ روڈ اور موٹروے تعمیر ہورہی ہے آج کے ترقی یافتہ دور میں حلقہ این اے 94 میں سینکڑوں دیہاتوں کے لاکھوں مکینوں کی واحد گذرگاہ مین پیرمحل اڈاواہگی تا بھسی روڈ ٹوٹ پھوٹ کر قصہ پارینہ بن چکی ہے سڑک مٹی کے نیچے دبنے کے باعث آنے جانے والے افراد کو آئے رو ز جرائم پیشہ لوگ لوٹ لیتے ہیں اس روڈ پر موجود دیہاتوں کے ہزاروں مکین روزانہ کی بنیاد پر پیرمحل شہر آتے جاتے ہیں روڈ کے ٹوٹنے کے باعث ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوچکی ہے مکینوں کو اپنی پرائیویٹ گاڑیوں موٹرسائیکل کاراور دیگر ذرائع سے اپنے معمولات زندگی انجام دینے کے لیے آنا جانا پڑتا ہے ایم این اے اور ایم پی اے تمام تر صورتحال جاننے کے باوجو دنہ تو ضلعی گرانٹ سے سڑک کو تعمیر کرواسکے اور نہ ہی الیکشن میں کیے گئے بھسی ذیل کے عوام سے وعدے پورے کرسکے بھسی کا علاقہ جس کو نوکلومیٹر کے ایریا میں ضلع خانیوال کی حدود لگتی ہے اس روڈ کی تعمیر اور پل کی تعمیر سے اس علاقہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلنے سمیت 70کلومیٹر کا طویل سفر نو کلومیٹر میں سمٹ سکتا ہے سماجی تنظیموں حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سینکڑوں دیہاتوں کے لاکھوں مکینوں کی واحد گذرگاہ مین پیرمحل اڈاواہگی تا بھسی روڈکو فی الفور تعمیر کیاجائے
پیرمحل ( نامہ نگار ) سی پلاٹ بلال کالونی ، خانجوان بنیادی سہولیات سے محروم سوئی گیس کی فراہمی سمیت بلدیہ پیرمحل میں شامل کیا جائے سردار رفاقت گجر سماجی شخصیت تفصیل کے مطابق سی پلاٹ بلال کالونی سی پلاٹ خانجوان کی بستیاں جوکہ قدیمی ہونے کے ساتھ بلال کالونی کا نصف حصہ میونسپل کمیٹی پیرمحل میں شامل ہے مگر ووٹ لینے کے بعد نہ تو میونسپل کمیٹی پیرمحل کی طرف سے بنیادی سہولیات واٹر سپلائی سیوریج ، دیا گیا اور نہ ہی یونین کونسل نظام کے تحت کسی قسم کے ڈویپلمنٹ اسکیم منظور کی گئی قدیمی بستیا ں ایم این اے اور ایم پی اے اور میونسپل کمیٹی چیئرمین کی عدم توجہی کے باعث سوئی گیس اور سڑکوں سولنگ اور نالیاں تک سے محروم ہے ہزاروں مکینوں پر مشتمل آبادی میں پرائمر ی سکول تک نایاب ہے جس سے آبادی کے مکین دوردراز سفر کرکے پیرمحل شہر آکر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے سردار رفاقت گجر سماجی شخصیت سمیت سماجی تنظیموں حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ سی پلاٹ بلال کالونی اور خانجوان میں گورنمنٹ سکول پانی ، سوئی گیس سیوریج بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں