نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں سجی فیشن کی دنیا کے ستاروں کی میٹ گالا محفل میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ ٹرنچ کوٹ میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کے لباس پر خوب تبصرے کیے گئے۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان کا مذاق اڑایا تو بعض نے ان کے لباس کی خوب تعریف کی۔
پریانکا جیسے ہی تقریب میں داخل ہوئیں اور سٹیج کی جانب چلنا شروع کیا تو کئی ماہرین نے اعلان کر دیا کہ آج کی شام پریانکا چوپڑہ کے نام ہو گی۔
میٹ گالا کی اس رنگا رنگ تقریب میں ہالی وڈ سٹار جینیفر لوپیز، کم کردشان اور میڈونا نے بھی جلوے بکھیرے۔ اس سال کے میٹ گالا جاپان کے مشہور ڈیزائنر ری کواکبو کے نام کیا گیا تھا، اس لیے ماڈلز کے لباس میں بھی جاپانی فیشن کا ٹچ تھا۔