کمالیہ کی خبریں 3/5/2017

Malik Shareef

Malik Shareef

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) محمد شریف ملک چیئرمین میونسپل کمیٹی کمالیہ نے گزشتہ روز میونسپل کمیٹی کمالیہ ٹینگی کی گندگی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی ٹینکی کی مرمت کیلئے ٹینڈرمبلغ 3لاکھ 50ہزار روپے کے پہلے ہی جاری ہوچکا ہے اور تمام معامہ میرے نوٹس میں ہے ۔میونسپل کمیٹی کی ٹربائن سے ڈائریکٹ پینے کی صاف پانی کی فراہمی جاری ہے اور ٹینکی میں محفوظ پانی صرف فائر برگیڈ و چھڑکائو کے لیے استعمال ہوتا ہے ٹینکی کی مرمت نئے بلدیاتی نظام اور تبدیلی کی وجہ سے ٹینڈرز پر کام نہ ہوسکا مگر اب گورنمنٹ کی طرف سے فنڈزڈی فریز کردئیے گئے ہیں اور کام جلد مکمل ہوجائے گاانہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی کے منتخب نمائندوں ،آفیسران اور اہلکاران کی باہمی مشاورت اور رہنمائی سے بجٹ تیار کیا گیا ہے ۔اس بجٹ کی تیاری کے وقت حکومتی ہدایات اور رولز کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔میں امید رکھتا ہوں کہ یہ بجٹ عوامی امنگوں اور خواہشوں کا آئنہ دار ثابت ہوگا اور شہر کی ترقی و خوشحالی اور عوام الناس کی فلاح و بہبود کے حوالے سے نئے دور کا آغاز ہوگا۔میونسپل کمیٹی کمالیہ کے فنڈز حکومت کے وضح کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق عوام الناس کو بہتر سہولیات فراہم ہونگے۔میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صدق دل اور نیک نیتی سے کمالیہ شہر کی غیور عوام کی بہتر خدمت کرنے کی توفیق عطا ء فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ،خاتون سمیت دو زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 737 گ ب کا ریاض شازیہ اور اللہ دتہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار گھر سے شہر کی جانب جا رہا تھا کہ چیچہ وطنی روڈ پر خان دا چک کے نزدیک تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میں محمد ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 35سالہ شازیہ اور سولہ سالہ اللہ دتہ شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ساہیوال منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔تھانہ صدر پولیس نے نعش اور کار قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) صفائی کی صورتحال انتہائی خراب،گلیاں جوہڑ میں تبدیل ۔بلدیاتی نظام کے آنے کے بعد صفائی کا سلسلہ نہ ہونے کے برابر ،شہریوں کا وزیر اعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ اندرون شہر ، پیر شاہ روڈ، محلہ نیا بازار ، محلہ عیدگاہ ، خالد کالونی،خورشدہ آباد ،غازی آباد اندرون بازار صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے۔ منتخب نمائندے اس جانب توجہ نہیں دے رہے نئے بلدیاتی نظام کے آنے کے بعد صفائی کا سلسلہ نہ ہونے کے برابر ہوگیا ہے۔ گلیاں بازار ہر وقت گندے پانی سے بھرے رہتے ہیں نئے نظام سے قبل ٹی ایم اے ہفتہ میں دو تین بار صفائی کراتا تھامگر اب یہ سلسلہ بند ہوگیا ہے میو نسپل کمیٹی کے پاس عملہ اور مشینری ہونے کے باوجود مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے ۔مقامی شہریوں، تاجران نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) ڈی ایس پی سرکل کمالیہ مہر محمد سعید نے کہا ہے کہ جرائم ختم کرنے کیلئے عوام پولیس سے تعاون کریں، معاشرہ کو پر امن بنانا اولین ترجیح ہے۔امن و امان کیلئے حالات کو خوشگوار بنانے کیلئے ہمیں عوام کا تعاون درکار ہے۔پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کیلئے رابطہ مہم کو تیز کردیا ہے۔عوام کو چاہئیے کہ پولیس کی بھرپور معاونت کرتے ہوئے ۔منشیات فروشوں ،سودخوروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرئے تاکہ اسے لوگوں کی گرفت یقینی بنائی جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ شہر و گردونواح میں مضر صحت اشیائے خوردنوش کی فروخت عروج پر،حکام خاموش غیر معیاری گھی اور مصالحہ جات سے تیار کھانے جان لیوا بیما ریوں کو جنم دینے لگے ‘ فوڈ اتھارٹی فوری کاروائی کرئے ‘ اہل علاقہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں مضر صحت اشیائے خورونوش کی فروخت اور ہوٹلوں ‘ بیکریوں ‘ مٹھائی کی دکانوں پر حفظان صحت کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ غیر معیاری گھی اور مصالحہ جات سے تیار شدہ کھانے اور مٹھائیاں استعمال کرنیوالے پیٹ معدے ‘ انتڑیوں کی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ہوٹلوں اور دکانوں پر صفائی کے انتظامات نہ ہو نے کے برابر ہیں۔اہل شہر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کا رروائی کی جائے۔