گجرات کی خبریں 4/5/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی ایم پی اے گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے دھرنے میں گے اور اظہار ہمدردی کیا عملہ فائر بریگیڈ،ماشکی اور سپرے ملازمین نے چوہدری مونس الٰہی کو بتایا کہ ہمیں دسمبر سے لیکر اپریل تک تنخواہ نہیں ملی اور ہمارے گھروں میں فاقوں تک نوبت آگئی ہے ہمارے بچے فیس نہ دینے کی وجہ سے سکولوں سے نکال دیے گئے ہیں ہمارے گھروں کے بجلی کے میٹر عدم ادائیگی کی وجہ سے کٹ چکے ہیں شدید گرمی میں ہم دھرنہ دیے بیٹھے ہیں مگر بے رحم میئر کو ہم پر رحم نہیں آرہا جو خودپکی سڑکوں پر ٹف ٹائل لگا کر مال بنا رہا ہے اور میونسپل کارپوریشن کے وسائل ہڑپ کر رہا ہے وہ ہماری تخواہ روک کر بچت ظاہر کر رہا ہے اب تو میئرہائوس پراپرٹی مافیا کا مرکز بن چکا ہے جہاں متنازعہ اراضی مالکان سے اونے پونے جائیدادیں خریدنے کا دھندہ ہو رہا ہے دھرنے میں بیٹھے ملازمین نے بتایا کہ ہم نے ڈی سی سے لیکر کمشنر،وزیراعلٰی،وزیراعظم اور چیف جسٹس کودرخواستیں دی ہیں مگر کہیں شنوائی نہیں ہوئی ہمارے کیس عدالتوں میں ہیںمگر میئر بے رحمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں حالات سے تنگ کچھ ملازمین دھاڑیں مار مار کر رونے لگے جس پر چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ میں آپ کے مسائل سننے آیا تھا لیکن آپ سے مل کر معلوم ہوا ہے کہ آپ کی تخواہیں روک کر تو ظلم کیا جا رہا ہے مگر یہ ن لیگ کی پالیسی ہے کہ گجرات کے لوگوں پر زیادہ سے زیادہ ظلم کر کے کچلا جائے مگر ایسا کرتے بھول جاتے ہیں کہ ملازمین سیاسی کارکن نہیں حکومت کے ملازم ہوتے ہیں جن کا گھر تخواہ سے چلتا ہے چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ گجرات سے ہمارا نہ ختم ہونے والا رشتہ ہے آپ کا دکھ سکھ کو اپنا سمجھتے ہیں مجھے تو بتایا گیا تھا کہ آپ کی تخواہیں روک دی گئی ہیں اب چلا ہے آپ کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کا میئر نے پروگرام بنا لیاہے مگر آپ حوصلہ رکھیں آپ کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اگر آپ عدالتوں میں جانا چاہیں تو بھی آپ کی مدد کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے آپ کے حالات جان کر دکھ ہوا ہے انشاء اللہ آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی چوہدری مونس الٰہی کی آمد پر گو نواز گو،گومیئر گو،میئرہمارا حق ایتھے رکھ،گوچیف آفیر گو کے نعرے لگائے گئے
۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی )ورلڈ کالمسٹ کلب ضلع گجرات کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ صحافت کے موقع پر مجلسِ مزاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت راجہ تمیور طارق آرگنائزر ورلڈ کالمسٹ کلب ضلع گجرات نے کی مجلسِ مزاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مجلس نے کہا کہ آزادی صحافت ایک صحت مند اور مہذہب جمہوری معاشرے کی بقا کی ضامن ہے اور یہ کسی بھی مملکت کے پہلے تین بنیادی ستون مقننہ ،عدلیہ اور انتظامیہ کے ابلاغ اور حفاظت کا فریضہ انجام دیتی ہے یہ بات قابل افسوس ہے کہ پاکستان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ہائوسز کارکنوں کو مناسب اُجرت نہیں دیتے جس سے محرومیوں سے دوچار ہونے کے باوجود جان خطروں میں ڈال کرصحافی صحافت کرتے ہیں معروف دانشور اور کالم نگار افتخار بھٹہ نے کہا کہ جنوری 2000سے لیکر جنوری2016تک کئی سو صحافی دہشت گردانہ کاروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے جن میں سے صرف چند ایک کے قاتل گرفتار ہوئے سوچنے کی بات ہے کہ اگر صحافیوں کے قاتل کھلے عام گھومیں گے تو صیح اور سچ تک رسائی کیسے ہو گی انھوں نے کہا کہ کالم نگار بھی عالمی صحافت کا اہم حصہ ہیں جن کے تجزیوں سے سیاسی ،سماجی اور معاشی صورتحال کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے حکومت کو صحافیوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کر نے چاہئیںسیکرٹر ی ورلڈ کالمسٹ کلب حمید اللہ بھٹی نے کہا کہ صحافی ہمیشہ سول اور آمرانہ ادوار میں تشدد سے دوچار ہوتے رہے ہیں مگر وہ اپنے فرائض دلیری سے انجام دیتے ہیں ملک کی صحافی تنظیوں پی ایف یو جے اور دیگر نے صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے آج ورلڈ کالمسٹ کلب بھی کالم نگاروں کے تحفظ اور حقوق کے لیے سرگرم ہے انسانی حقوق کے سرگرم رہنما سید باقر رضوی نے کہا کہ ملک کے محنت کش جس میں صحافی بھی شامل ہیں اپنے آزادانہ فکر وعمل کی وجہ سے نشانہ بنائے جاتے ہیں جہاں زرد صحافت موجود ہے وہاں پر بم دھماکوں اور گولیوں کی بوچھاڑ میں جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے قوم کے سامنے سچ اور حقائق پیش کرنے والے صحافی بھی موجود ہیں جنھیں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے اجلاس کے آخر پر قرارداد میں عہد کیا گیا کہ تمام کالم نگار اورصحافی زمہ داریوں کو لالچ،خوف اور زاتی پسند و نا پسند سے بالا تر ہو کر پاکستان کی فکری اور نظریاتی حفاظت کے لیے سرانجام دیں گے اور ریاست کے خلاف سیاسی اور فکری انتشار پھیلانے کی کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے اجلاس میں کالمسٹ کلب کے دیگر عہدیداران احسان اکرم گھرال ،سید سلیم رضوری،راجہ نصرت علی،ندیم اللہ ایڈووکیٹ،مسعود الرحمٰن بٹ،فاروق سہیل ،پرویز اقبال رحمانی اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی )عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں پرائیویٹ پبلک پارنٹر شپ کے تحت 10کروڑ روپے لاگت سے رشید ہ شفیع ٹراما سنٹر میں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ60بستر کے جدید ترین ٹراما سنٹر کا افتتاح کیا،ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، ایم پی اے نوابزادہ حیدر مہدی، مشیر وزیر اعلی پنجاب نوابزادہ طاہر الملک، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر، میئر گجرات حاجی ناصر محمود، اے ڈی سی آر واصف رحمان،اے سی گجرات ظہیر عباس، اے سی جنرل کمشنر آفس انجم ریاض سیٹھی، میاں اعجاز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری، پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر اقبال گل، ایم ایس ڈاکٹر شاہد معروف ، ممتاز سماجی شخصیت امتیاز کوثر اور بڑی تعداد میں معززین اس موقع پر موجود تھے۔ رشیدہ شفیع ٹراما سنٹر 10کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے جس میں جدید سی ٹی سکین مشین، جدید ایکسرے مشین، تین آپریشن تھیٹر، میڈیکل لیب، 10بستر کا جدید آئی سی یو اور پانچ مختلف وارڈ شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کیپٹن (ر) محمد آصف نے بہترین ٹراما سنٹر کی تعمیر پر امتیاز کوثر اور انکی فیملی کے جذبہ خدمت کو زبردست سراہااورکہا کہ یہ منصوبہ انسان دوستی کا عظیم ثبوت ہے ، جس سے ہمیشہ دکھی انسانیت مستفید ہوتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جس کیلئے کثیر تعداد میں فنڈز بھی فراہم کئے گئے ہیں تاہم مخیر حضرات کے تعاون سے ان خدمات کو مزید نکھارا جا سکتا ہے۔کمشنر گوجرانوالہ نے فلاحی منصوبوں کیلئے دل کھول کر خرچ کرنے پر اہل گجرات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اجتماعی کاوشوں سے ملک کی ترقی کیلئے اپنا رول ادا کرتے رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ (سابق ڈی سی گجرات) نے بہترین ٹراما سنٹر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی خوبصورت مثال ہے انکے دور میں ضلع گجرات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مجموعی طور پر 239پراجیکٹس مکمل ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ گجرات کے شہریوں کو اعتما د فراہم کیا جاسکے تو وہ خدمت کی نئی مثال قائم کر سکتے ہیں۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر گجرات جذبہ خدمت رکھنے والے شہریوں کو اپنے ساتھ لیکر ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے کہا کہ رشیدہ شفیع ٹراما سنٹر کی تعمیرکیلئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیا قت علی چٹھہ کا کردار مثالی ہے اسی طرح امتیاز کوثر کا جذبہ بھی لائق تحسین ہے۔انہوںنے کہا کہ تعیناتی کے پہلے دن سے میرا فوکس تعلیم، صحت کے شعبہ جات ہیں ، عزیز بھٹی شہید ہسپتال سمیت تمام ہسپتال کے ڈاکٹرز سے کہا ہے کہ علاج کیلئے آنیوالے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے تمام سرکاری ہسپتالوں سے پرچی سسٹم ختم کر دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈل گجرات میں نہایت کامیاب رہا ہے جسے مستقبل میں بھی آگے بڑھایا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر میئر گجرات حاجی ناصر محمود اور سماجی شخصیت امتیاز کوثر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی )ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کا رآمد شہری بنانے کیلئے گجرات بحالی مرکز قائم کیا جائے گا، نئی نسل کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کیلئے جامع پروگرام کا آغاز کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلعی انسداد منشیات کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے سی ہیڈ کوارٹرز وقار خان، سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف، ای ٹی او گجرات ارشد مجید، پروفیسر ڈاکٹر ذکیہ،ڈی ایس پی زاہد پرویز، جاوید بٹ، ڈاکٹر اعجاز بشیر ، محمد عمر و دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بحالی مرکز میں محکمہ صحت کے ڈاکٹرز کے ساتھ یونیورسٹی آف گجرات شعبہ سائیکالوجی کے ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس بلامعاوضہ خدمات فراہم کرنے کو تیار ہیں، بحالی سنٹر کیلئے اینٹی نار کوٹکس کمیٹی کی سب کمیٹی بلڈنگ کا جلد سے جلد انتظام کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ ضلع بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ کی آگاہی کیلئے سیمنیار کا انعقاد کیا جائے گا، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اس حوالے سے جامع پروگرام تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کر رہی ہے ، ڈسٹرکٹ جیل میں قید نشے کے عادی افراد کی مکمل بحالی کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس سے قبل ای ٹی او ارشد مجید، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عمر ، ڈی ایس پی سی آئی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے اجلاس کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ عدلیہ کی واحد ترجیح میرٹ اور میرٹ ہے، مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے جون کے آخر یا جولائی کے آغاز تک صوبے کے تمام اضلاع میںدو دو مصالحتی عدالتیں قائم کر دی جائیں گی ، ہائی کورٹ میں ممبر انسپکشن ٹیم کا دفتر ختم کرکے اسکی جگہ ڈائریکٹور یٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری قائم کر دیا گیا، آئندہ کسی جج کے خلاف نامعلوم شکایت پر کوئی کاروائی نہیں ہوگی، ججوں کو پہلے بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا اور پھر انکے لئے اہداف مقرر کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے سیشن کورٹ گجرات میں جوڈیشل افسران، عدالتی ملازمین سے خطاب اور وکلا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،فاضل چیف جسٹس نے سیشن کورٹ میں ہیلتھ کیئر سنٹر کا افتتاح کیا اور پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، رجسٹرار لاہو ر ہائی کورٹ سید خورشید انور رضوی، سیشن جج گجرات تنویر اکبر، سینئر سول جج شعیب عدیل ،ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، ایس پی محمد معاذ، صدر بار صابر علی ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا کہ مصالحتی عدالتوں کا لاہور میں کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے، تمام اضلاع میں مصالحتی عدالتوں میں تعیناتی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی میں 72ججز کی ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ عدالتوں کا کام میرٹ پر اور قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے ، ہمیں کسی کو خوش کرنے کیلئے کام نہیں کرنا، ججز اپنے مطالعہ کو بڑھائیں، کوئی جج ایل ایل ایم یا پی ایچ ڈی کرنا چاہتا ہے تو میری طرف سے اجازت ہے، جو اپنے علم کو نہیں بڑھائیں گے انکا کوئی مستقبل نہیں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کی عدلیہ میں پہلی بار پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سیکشن بنایا گیا ہے جس کا کام جوڈیشل افسران کیلئے کام کا ماحول بہتر بنانے کیلئے اقدامات اور انکی منصوبہ بندی کرنا ہے ،انہوںنے کہا کہ دنیا بھر کے جوڈیشل سسٹم بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ججوں کو مختلف کانفرنسوں میں بھجوایا جائے گا، ہر جج جوڈیشل اکیڈمی میں سالانہ جنرل ٹریننگ میں شرکت کا پابندہوگا اور تربیتی کورس میں پرفارمنس انکی ترقی کیلئے بھی اہم ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ جج ہونا اللہ تعالی کا انعام ہے یہ نوکر ی نہیں ، انہوں نے واضع کیا کہ عدلیہ میں احتساب کا عمل موثر بنایا جائے گا اور بری شہرت کے حامل جوڈیشل افسران سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ۔ چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے کہا کہ جوڈیشل افسران کو بہترین ورکنگ کنڈیشنز فراہم کرنے کیلئے عملی اقدمات کئے جارہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار ضلع میں تین سینئر سول جج تعینات کئے گئے ہیں، سینئر سول جج ایڈمنسٹریشن کا کام انتظامی امور کو دیکھنا ہوگا، صوبے بھر میں تعینات سول ججز کو گاڑیا ں فراہم کی جائیں گی تاہم اسکا آغاز خواتین ججز سے ہوگا، انہوںنے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ہر ضلع میں جتنی ججوں کی پوسٹیں ہیں انکے لئے اتنے ہی گھر بھی موجود ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ جامع ٹرانسفر پالیسی کا جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ، کسی جج کو اسی صورت ٹرانسفر کیا جائے گا جب اسکی ضرورت ہوگی۔ انہوںنے جوڈیشل افسران پر زور دیا کہ وہ دیگر اداروں اور بار سے کوآرڈینشن بہتر بنائیں ، عدلیہ کا کام ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بننا نہیں ، یہ ملک ہم سب کا ہے اور اسکی ترقی ہمیں بھی عزیز ہے۔ڈسٹرکٹ بار روم کے دورہ کے موقع پر ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی نظام میں بار کا کردار نہایت اہم ہے ، سائلین کو انصاف کی فراہمی کیلئے بار کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ عدالتی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا کہ عدالتی ملازمین کی فلاح اور بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جارہا ہے، انہوںنے ملازمین پر زور دیا کہ وہ ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں، سائلوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی )صحافی سید تنویر نقوی کے آفس میں منعقد ہوئی تقریب میں الیکٹرانک میڈیا گروپ کھاریاں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا تقریب اس موقع پر منیجر ریڈیوہمارا کھاریاں F.M 97 اختر وزیر، عتیق لال سچ نیوز، امجد حسین امجد رائل نیوزچینل٥، ارشد گجر رائل، چوہدری قربان گجر روز نیوز، شہزاد احمد کوہ نور نیوز، چوہدری ارشد بیگہ کیپٹل ٹی وی موجود تھے۔ حاضرین نے متفقہ طور پر سینئر صحافی سید تنویر نقوی دن نیوز24نیوز کو گروپ لیڈر مقرر کر دیا اور گروپ کو چلانے کی ذمہ داری سونپی اس گروپ میں صرف ٹی وی اور ریڈیو کے ساتھ کام کرنے والے صحافی ممبر بن سکیں گے۔ گروپ لیڈر کے علاوہ کوئی اور دوسرا عہدہ نہیں رکھا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی )3مئی عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے گلیانہ روڈ کھاریاں پر تقریب کاانعقاد کیا گیا تقریب میں سید تنویر نقوی، اختر وزیر، عتیق لال ، امجد حسین امجد ، ارشد گجر ، چوہدری قربان گجر ، شہزاد احمد ، چوہدری ارشد بیگہ ودیگر نے شرکت کی۔ شرکاء تقریب نے مشترکہ طور پر کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کے کل 201ممالک میں سے 152 نمبر پر صحافیوں کے لئے خطرناک ملک ہے جہاں پر صحافیوں پر تشدد کیا جاتا ہے اور آزادی حق رائے دیہی بھی حاصل نہیں ہے مگر پھر بھی صحافی اپنی جان خطرے میں ڈال کر اس فریضہ کو سرانجام دے رہے ہیں اختتام پر صحافی شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور عزم کیا گیا کہ مثبت صحافت کے فروغ کے لئے کام جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی ) لاہور احتجاجی ریلی میں شرکت کے لئے آج پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے صدر چوہدری ضیاء محی الدین کی قیادت میں بڑا قافلہ آج صبح10بجے سکائی ویز ہوٹل جی ٹی روڈ کھاریاں سے روانہ ہوگا ضلع بھر سے قافلے سکائی ویز پر پہنچیں گے اور چوہدری ضیاء محی الدین کی قیادت میں لاہور کی طرف روانہ ہوں گے اس سلسلہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور کارکنوں میں جوش و خروش بھی پایا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی ) کوٹلہ برادران کی قیادت میں یونین کونسل ڈوگہ کو تعمیر و ترقی کے لحاظ سے مثالی بنانے کے مشن پر عمل پیرا ہیں کوٹلہ برادران MNA چوہدری عابد رضا، MPA چوہدری شبیر احمد اور ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کی خصوصی دلچسپی سے کروڑوں روپے کے فنڈ سے میگا پراجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین حاجی ملک محمد اشفاق اعوان ڈوگہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میری پوری ٹیم وائس چیئرمین اور کونسلرز ہر وقت عوامی مسائل حل کرنے میں کوشاں رہتے ہیں کوٹلہ برادران نے مزید فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے انشاء اللہ بھی جلد مل جائیں گے اور مزید ترقیاتی کام ہوں گے انہوں نے مید کہا کہ قائدین کوٹلہ برادران کی قیادت میں یونین کونسل ڈووگہ مثالی بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی ) راہنما پیپلز پارٹی غلام مصطفی بٹ MD گلف جنرل سٹور کھاریاں نے کہا ہے کہ چوہدری ضیاء محی الدین قابل محنتی اور مخلص شخصیت کے مالک ہیں پیپلز پارٹی کو ضلع گجرات میں مضبوط بنائیں اور ایک مرتبہ پھر ضلع گجرات کو منی لاڑکانہ بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے ہم ان کیق یادت میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کام جاری رکھیں گے اور آج لاہور ریلی میں بھی شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی ) کوٹلہ برادران ایم این اے چوہدری عابد رضا، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد اور ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کی دی ہوئی گرانٹ سے پنجوڑیاں ایم پی چیک پوسٹ سے براستہ لدڑ، نورنگ ڈیری فارم تک کارپٹ روڈ کا کام مکمل ہو چکا ہے اور نالوں کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے ہم قائدین کوٹلہ برادران کے بے حد مشکور ہیں جو کہ عملی طور پر عوامی خدمت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی سماجی شخصیت راجہ عبدالرحمن میڑھ پنجوڑیاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جلد سوئی گیس بھی فراہم کر دی جائے گی اور کوٹلہ برادران اسی طرح عوامی مسائل حل کرتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ اکٹھ کر کے شکریہ ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی ) الیکٹرونک میڈیا گروپ کھاریاں کا قیام خوش آئند ہے ہر قسم کا تعاون کریں گے ان خیالات کا اظہار منیجر FM.97 ریڈیو ہمارا کھاریاں اختر وزیر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید تنویر نقوی محنتی اور قابل صحافی ہیں وہ اس ذمہ داری کو احسن انداز میں سرانجام دیں گے اور الیکٹرانک میڈیا پر زیادہ سے زیادہ مسائل کو اجاگر کرنے میں گروپ کو ساتھ لے کر چلیں گے میں اور میرا ادارہ گروپ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد ( جی پی آئی ) اہل قلم بیک وقت سرجن اورمسیحاکاکرداراداکررہے ہین۔ ان کی تحریریں قومی امنگوںکی ترجمان اورجذبات کی عکاسی کرتی ہیں جس سے قوم کونیاجوش وولولہ ملتا ہے۔ ماضی میںبرصغیرمیںصحافت مسلمان کاطرہ امتیازہوتاتھاموجودہ دورمیںصحافت کوملک کاچوتھا ستون گناجاتا ہے۔ صحافت سے بڑے مشاہیرمیںمولاناجوھرعلی، مولاناابو کلام آزاد، حسرت موہانی، حمیدنظامی اورمولاناظفر علی خان صحافت کے آفتاب وماہتاب تھے۔ ایم این اے جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ نے بھٹہ پیلس میںپریس ،والیکٹرانک میڈیا کلب کے زیراہتما م آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافت کوہرقسم کی پابندیوںسے آزادہوناچاہئے۔ پاکستان کے آئین دستورمیںآرٹیکل موجودہے جوآزادی صحافت کاضامن ہے۔ایم این اے نے پریس کلب کی عمارت کے لئے 25لاکھ روپے اورایک کنال زمین کی نشاندہی کابھی اعلان کیا۔ تقریب سے امتیازاظہر باگڑی، ملک محمدشہبازکلیار، خواجہ شعیب ، افتخاراحمدبٹ، مہرفیاض فیضی،صابر حسین بٹ، نجیب اللہ ملک،شیخ طارق امین خالد،عبد اللہ وڑائچ، میاںمدثر نذیر، پیپلزپارٹی کے رہنمائوںاعجازاحمدسماں، اعجازاحمدچیمہ ایڈووکیٹ، ساجد گوندل،ادریس فاروق بٹ ، پی ٹی آئی کے رہنمامحمدخالد مغل ودیگرنے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد ( جی پی آئی ) جماعت اسلا می پی پی 104کے امیدوارمحمدمشتاق بٹ نے کہا ہے کہ مایوسی اورخوف کاطوق گلے سے اتارکرقوم کومتحدہونا پڑے گا۔ موجودہ حالات میںقوم کوبابائے صحافت مولاناظفر علی خان کے افکارکومشعل راہ بنائیں کامیابی انکے قدم چومے گی۔ وہ آزادہ صحافت کے عالمی دن کے موقع پربابائے صحافت مولاناظفر علی خان کے مزارپرچادرپوشی کے بعدصحافیوںسے گفتگوکررہے تھے۔ اس موقع پرضلعی نائب صدرندکھرل، ندیم صادق تارڑ، صابرحسین بٹ، زمان حیدرچیمہ، عدنان انورکھرل، عثمان احمد، عمران کھرل، شیخ علی، زین سمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ سیاست اورصحافت میںصرف انہیںآنا چا ہیئے جن کویقین ہوکہ وہ عوامی مسائل اورتکالیف کاحقیقی شعوررکھتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ صحافت نااہلوں، طالع آزمائوںیاکم حوصلہ انسانوںکاکام نہیں۔ آج بھی حق کے لئے قربانیاںدینے والوںکی بڑی اکثریت میدان عمل میںہے اورظالموںکے سامنے سیسہ پلائی دیوارہے۔ جان کے نذرانے پیش کرنے والے اورقربانیاںدینے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد ( جی پی آئی ) نوازشریف حکومت آخری ہچکیاںلے رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف پی پی104کے امیدوارراجہ محمداعجاز اللہ خان نے صدرواراکین پریس کلب کے اعزازمیںدئے گئے عشائیہ کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر افتخاراحمدبٹ، بائو شبیراحمد مغل، سیف اللہ بٹ ، مہرطاہر جاوید مٹھو، شیخ صلا ح الدین ، ڈاکٹررضا سلطان ، محمداشرف نثار،نعیم اشرف ، عمراشرف ودیگربھی موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ حکومتی کرپشن اورلوٹ مارکی وجہ سے ملکی ادارے تباہ کردیئے گئے ہیںجبکہ مہنگائی اورلاقانونیت کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی ) سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ جہانزیب کالج ، سوات کا ایک تاریخی ورثہ ہے جسے مسمارکرنے کافیصلہ انتہائی افسوسناک ہے ، مسماری سے قبل علاقے کے لوگوں کواعتماد میں لیناضروری ہے ، ذمہ دار حکام صورتحال کانوٹس لیکر عوامی جذبات کااحترام کرے، جاری کردہ اخباری بیان میں تاجران صدر نے کہا کہ اس عظیم علمی درسگاہ سے پاکستان بھرکی بہت بڑی بڑی شخصیات فیض یاب ہوچکے ہیں جبکہ علاقے کی اکثریتی لوگ اب بھی اس مادرعلمی سے مستفید ہورہے ہیں سوات میں آنے والے زلزلوں سے اس کی عمارت متاثرہوئی جس پر جہانزیب کالج کومسمارکرکے دوبارہ تعمیرکرنیکافیصلہ کیاگیاہے لیکن ہمارامطالبہ ہے کہ اس کو دوبارہ تعمیرومرمت کے ذریعے بھی بحال کیاجاسکتاہے لہٰذا اس حوالے سے بھی اگرسوچاجاتاتواس تاریخی ورثے کو بچانے میں مدد مل سکتی تھی۔ لیکن اب ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ اسے مسمارکیاجارہاہے لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ اس عظیم علمی درسگاہ کومسماری سے قبل سوات کے عمائدین کو اس حوالے سے اعتماد میں لیناضروری ہے لیکن اگرمسماری کے حوالے سے من مانا فیصلہ کیاگیاتواس فیصلے سے اس مادرعلمی میں پڑھنے والوں کے جذبات بری طرح مجرو ح ہوں گے لہٰذااس طرح کے کسی بھی فیصلے سے گریز کیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی )کوکارئی جامبیل روڈ کے خلاف احتجاجی کیمپ تیسرے روز بھی جاری ، ڈیڈک چیئرمین سمیت متعدد سیاسی شخصیات کی شرکت ، گرینڈ جرگہ کی اپیل پر کوکاری جامبیل روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف حاجی بابا میں احتجاجی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا ، جس میں ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان ، سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم ، تحصیل نائب ناظم فضل حمید خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ، احتجاجی کیمپ سے ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین و ضلعی صدر فضل حکیم خان نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء سے کہا کہ آج اس روڈ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کرکے اپ لوگوں کے مسائل سے اگاہ کرونگا اور جلد ازجلد روڈ کیلئے فنڈ کی فراہمی مختص کرنے کی کوشش کرونگا ، انہوں نے شرکاء سے اپیل کی وہ احتجاجی کیمپ ختم کرکے اپنے گھروں کو جائیں ، جس پر گرینڈ جرگہ کے ترجمان عبداللہ یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے عزیز اللہ گران نے گزشتہ جرگہ کو سازشی عناصر کہا ہے اور نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں ، ان کے کیمپ میں آنے اور معافی مانگنے تک کیمپ ختم نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر کوکارئی روڈ کے لئے فنڈ جاری نہ کیا گیا تو احتجا ج کو مزید وسیع کریں گے اور کل بروز جمعہ گرینڈ جرگہ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کے لئے لائحہ عمل تیار کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی )تحصیل کونسلر بلوگرام اوڈیگرام عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ کوکارئی جامبیل روڈ کیلئے فوری طور پر رقم جاری کیا جائیں ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کوکارئی جامبیل کلیل کنڈاؤ پر ہزاروں آبادی کا آنا جانا ہے اور یہ روڈ سوات کے عوام کو شانگلہ اور بونیر سے ملانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ سالہاسال سے اس روڈ پر تعمیراتی کام تو جاری ہے لیکن اسمیں فنڈ نہیں ہے جس کے وجہ سے روڈ پر کام بند ہوا ہے جس سے عوام مشکلات سے دوچار ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر اس روڈ کیلئے فوری طورپر فنڈ ریلیز نہ کی گئی تو ہم بھی اس احتجاج میں شریک ہو جائیں گے اور مظلوم عوام کے حق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی ) تحصیل ناظم اکرام اور تحصیل کونسلر شوکت علی خان نے کہا ہے کہ تحصیل کونسل بابوزئی میں کوئی اختلافات نہیں اور تمام سیاسی پارٹیوں اور کونسلران کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ، گزشتہ روز اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض اخبارات میں تحصیل ناظم اور قومی وطن پارٹی کے کونسلر کے درمیان اختلافات کی جو خیبر شائع ہوئی ہے اسکا حقیقت سے دور تک بھی کوئی واسطہ نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم ایک گھرانے کی طرح کام کررہے ہیں اور تمام ترقیاتی کاموں اور منصوبوں میں تمام کونسلران کے ساتھ صلاح و مشورے کرکے کام کررہے ہیں ، انہوں نے کہا پورے صوبے میں بابوزئی واحد تحصیل ہے جو ایک گھر کی طرح کام کررہے ہیں اور اسمیں کوئی اختلافات نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سوات کے صدر علی رحمن ، پنشنرز ایسوسی ایشن کے صدر فضل معبود خان ، اساتذہ یونین کے رہنما حافظ محمد علی ،ایپکا کے سینئر نائب صدر ملک فضل سبحان، ٹی ایم اے صدر بخت کرم خان ، درجہ چہارم صدر سیدوشریف ہسپتال مصطفیٰ خان ، جی ایس اختر علی اختر اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے کہ اہے کہ 12مئی کو سوات میں کوارڈینیشن کو نسل کے زیر اہتمام ایک بڑا جلسہ منعقد ہوگا اور اس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 26تنظیموں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر تنظیموں کے عہدیداروں نے مختلف تجاویز بھی پیش کئے ، جس پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا ، صدر علی رحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے ہمارے لئے قابل احترام ہیں تاہم انکے مسائل کے حل کے لئے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل خیبر پختونخوا کے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کی جائے اور ملازمین کو موجودہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ، انہوں کلاس فور ملازمین ، کلرکس اور دیگر محکموں کے تمام ملازمین 11مئی کو احتجاجی جلسہ میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ جلسہ میں حقوق کے حصول کیلئے لائحہ عمل طے کرسکیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کو احتجاج پر مجبور نہ کرتے ہوئے انکو جائز حقوق بروقت فراہم کرے ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی )پوری دنیا کی طرح سوات میں یوم ازادی صحافت منا یا گیا ، اس سلسلے میں سوات پریس کلب میں ایک اجلاس زیر صدارت پریس کلب کے صدر شہزاد عالم منعقد ہوا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد عالم ، غلام فاروق ، غفور خان عادل ، رشید اقبال اور دیگر نے کہا کہ آج پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی عالمی یوم آزادی صحافت منیا جارہا ہے لیکن آج بھی پاکستان میں صحافت آزاد نہیں ہے اور سوات کے صحافی آج بھی گوں ناگوں مسائل سے دوچار ہے ، دہشت گردی کی جنگ ،سیلاب اور زلزلے میں فرنٹ لائن مین کا کردار ادا کرنے والے صحافیوں کو آج اداروں سے نکالا جارہا ہے ، نہ ہی ان کو انکے کام کے مقابلے میں ان کی تنخواہ دی جارہی ہے جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے اور نہ ہی اخباری مالکان کی جانب سے نمائندہ گان کو تنخواہیں دی جاتی ہے اسلئے حکومت اور صحافتی تنظیمیں اس سلسلے میں اقدامات اٹھائیں تاکہ صحافیوں کی مایوسی کا خاتمہ ہوسکیں ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی )جرگہ فریقین میں تنازعات کے خاتمے کے ساتھ معاشرتی برائیوں کی روک تھام میں بھی موثر کردار ادا کرسکتا ہے ، ہمارے سیاسی و سماجی اور مذہبی رہنماگائوںومحلہ کی سطح پر اولسی جرگوںکے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ان خیالات کااظہار شاہ بدار ایڈوکیٹ،شیر بہادر، رجب علی شیگوال، رضاخان، کرامت، ابرار،محمد سعید خان ،اعزاز اور دیگر مقررین نے محکمہ ثقافت کے ریچ پراجیکٹ کے تحت شیگل مدین بحرین میں سوات یوتھ فرنٹ کے زیراہتمام منعقدہ ثقافتی جرگہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مقررین نے جرگہ سسٹم کی کمزوری کے باعث شہریوں کو درپیش مسائل بیان کرتے ہوئے ان سے نجات کیلئے جرگہ کو فعال بنانے کیلئے مختلف کار آمد تجاویز دئیے،جرگہ میں معززین علاقہ ،صحافیوں،وکلائ،کلچرل کونسل بحرین کے ممبران اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، شرکاء نے کہا کہ جرگہ پختون معاشرے کا مرکزی ستون اور حجرہ پختونوں کی درس گاہ ہے حجرہ و جرگہ کی بحالی کیلئے حکومتی سطح پر جاری کائوشیںقابل ستائش ہیں انہوں نے جرگہ سسٹم بحالی کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے یہ سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا، جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سوات یوتھ فرنٹ کے پروگرا م آفیسر حارث بدر نے محکمہ ثقافت کی سوات میں جاری ثقافتی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد( جی پی آئی )ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی مکمل سفارشات منظر عام پر لائی جائیں ۔ ملکی اور عالمی حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ محاذآرائی سے ہر صورت بچا جائے اور پاکستان دشمن قوتوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہو کر استحکام پاکستان کیلئے جدوجہد کی جائے۔5 مئی2017ء کو جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم استحکام پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔ جمہوری نظام کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ سیاسی اور مذہبی قائدین جمہوری رویہ اپنائیں ، وزیر اعظم ملک کے حالات کے پیش نظر فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ ہندوستان اور افغانستان کے خفیہ اداروں کی سازشوں کو عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے قائدین اور 25 سے زائد مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی ۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ O استحکام پاکستان کانفرنس ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے سیاسی ماحول میں پیدا ہونے والی تلخ فضا کو بہتر اور پر امن بنانے کی اپیل کرتی ہے اور پانامہ لیکس سمیت تمام امور میں عدلیہ اور قانون کے مطابق فیصلہ کا انتظار کیا جائے ۔ O استحکام پاکستان کانفرنس ہندوستان اور افغانستان کے خفیہ اداروں کی طرف سے مسلسل پاکستان کے خلاف سازشوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ افغانستان اور ہندوستان کے خفیہ اداروں کی سازشوں کو دنیا کے سامنے لایا جائے۔ O استحکام پاکستان کانفرنس سوشل میڈیا پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی سازش کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مسلم ممالک کی قیادت سے مطالبہ کرتی ہے کہ توہین ناموس مصطفی ۖکو روکنے کیلئے ہر سطح پر مشترکہ کوششیں کریں۔ O استحکام پاکستان کانفرنس انتہاء پسندی ، دہشت گردی کے خلاف آپریشن رد الفساد کی مکمل تائید و حمایت کرتی ہے اور پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں سے آپریشن رد الفساد کی مکمل تائید و حمایت کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر انتہاء پسندی ، دہشت گردی کے خلاف عوامی شعور کو اجاگر کرنے کیلئے بھر پور مہم چلانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ O استحکام پاکستان کانفرنس ہر قسم کی دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کو مسترد کرتی ہے اور ایسے اعمال کرنے والوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ O استحکام پاکستان کانفرنس ،پاکستان کی عالمی اسلامی عسکری اتحاد میں شمولیت کا خیر مقدم کرتی ہے اور جنرل راحیل شریف کی تعیناتی کو پاکستان پر عالم اسلام کا اعتما د سمجھتی ہے اور جنرل راحیل شریف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانے کی کوششوں کی مذمت کرتی ہے۔ O استحکام پاکستان گذشتہ سال مسجد نبوی پہ خود کش حملہ کی کوشش کرنے والے گروہ کی گرفتاری پر سعودی عرب کے امن کے اداروں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گروہ میں جن پاکستانیوں کا نام آ رہا ہے ان کی نیشنلٹی ختم کی جائے۔ O استحکام پاکستان کانفرنس پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ و عاملہ اور کنونشن سنٹر میں 12 اپریل کو پانچ ہزار سے زائد ذمہ داران کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور قیادت پر اعتماد کی مکمل توثیق کرتی ہے۔ O استحکام پاکستان 24 مئی کو لاہور میں وحدت امت کانفرنس کا اعلان کرتی ہے ۔O استحکام پاکستان کانفرنس سوشل میڈیا پر ملک کے سلامتی و استحکام اور ملک کے سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی بھرپور مذمت اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر ان افراد اور اداروں کے خلاف ایکشن لیا جائے جو اس مکروہ عمل میں شریک ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین مولانا محمد ایوب صفدر نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ پاکستان علماء کونسل کے زیر انتظام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے مستقل خاتمہ کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے انہوں نے اگر کسی کو کالا باغ ڈیم کے نام پر اعتراض ہے تومسلم لیگی قائد چوہدری پرویز الہٰی کی تجویز پر اس کا نام پاکستان ڈیم رکھ لیتے ہیں، سیاسی اختلاف رائے جمہوری رویہ ہے لیکن ملکی و عوامی مفاد کے منصوبوں کو سیاسی اختلاف رائے کی نذر کرنا کسی بھی طور پر درست نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈبجلی حکومت اور عوام استعمال کرنے کی مزید سکت نہیں رکھتے ،بجلی اتنی مہنگی ہوچکی ہے کہ بجلی کے بل دیکھ کر عوام ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں کالا باغ ڈیم ہوتا تو قومی معیشت قومے میں نہ ہوتی اور پاکستان کو آئی ایم ایف جیسے اداروں کے سامنے قرض کے حصول کیلئے ہاتھ نہ پھیلانے پڑتے ۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنائے بغیر سستی بجلی حاصل نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان نے کہا کہ توانائی کے بحران اور بجلی گیس کی امتیازی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گزشتہ 3 سالوں میں پنجاب میں 59فیصد زرعی اور 58 فیصد صنعتی پیداوار کم ہوچکی ہے صنعتوں کی بندش کی وجہ سے بیروزگاری اور خودکشیاں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے کالا باغ ڈیم ہی اکسیر نسخہ ہے۔کالا باغ ڈیم سیاست کی نذر ہونے سے ہر برس 560 ارب کا نقصان ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر سیاست کرنے والی ن لیگ نے الیکشن 2008 ء میں کالا باغ ڈیم کواپنے منشور سے نکال دیا جو انتہائی افسوسناک ہے توانائی بحران آبی ذخائر تعمیر نہ کرنے کی وجہ سے گھمبیر ہوا، حکمران کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا ذکر کیوں نہیں کرتے؟یہ پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے ،کالا باغ ڈیم آج شروع ہو تو 4 سال میں مکمل ہو جائے گا ، ڈیڑھ روپے فی یونٹ والی 4 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی ،تھرمل بجلی پر انحصار کم نہ کیا تو یہ بدبختی ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب میاں کامران سیف نے پٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھا کر پٹرول مہنگا کرکے عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ نئے اضافوں سے پٹرول پر ٹیکس کی شرح20اور ڈیزل پر33.50فیصد کردی گئی پٹرولیم مصنوعات پر دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان میں ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ۔ان ٹیکسوں کے علاوہ پٹرولیم لیوی ٹیکس اس کے علاوہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر جگا ٹیکس کا خاتمہ کرے تو پٹرول50روپے عوام کو دستیاب ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی لیکن حکومت نے پٹرولیم مصنوعات برقرار رکھ کر عوام سے زیادتی کی مزید اس پر سیلز ٹیکس کی شرح میں مزیدساڑھے چار فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شر ح سنگل ڈیجٹ تک لائی جائے اور پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی موجودگی میں پٹرولیم لیوی ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( جی پی آئی )تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ نے کراچی کی عوام کا بھرکس نکال دیاہے ،تین کروڑ کی آبادی والے شہریوں کی زندگیاں کے الیکٹرک والوں نے جہنم بنا کررکھ دی ہیں ،عوام پہلے ہی سیورج زدہ پانی پینے پر مجبورہے اس پر لوڈشیڈنگ کے عذاب نے ان کی رہی سہی کمر بھی توڑ ڈالی ہے ،اس وقت کے الیکٹرک کی جانب سے عوام کو اضافی بل تو بھیجے جارہے ہیں مگر ان کو بدلے میں بجلی برائے نام ہی دی جارہی ہے ،عادل ہائوس سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت شیڈول سے زیادہ بجلی کی بندش کے باعث عوام کا پارہ ہائی ہوچکاہے ،حکمرانوں نے ایک بار پھر سے لوڈشیڈنگ کا نعرہ اپنا لیاہے جس کے سہارے یہ عوام سے ووٹ مانگ نے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت گرمی سے جو عوام گھروں سے باہر نہیں نکل سکتی وہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں بھی مشکلات کا شکار ہیں، کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت کے پاس کوئی واضح پلان بھی موجود نہیں ہے ،حکومت کے الیکٹرک کی داداگری کے آگے مکمل بے بس ہے جس کی وجہ سے عوام کی زندگیاں مکمل طورپر مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں،جبکہ تحریک انصاف اس عوام دشمنی کے ماحول کو زیادہ دیر پنپنے نہیں دیگی کے الیکٹرک اپنی عوام دشمن پالیسیوں کو بند کرے ورنہ ہم عوام کے ساتھ ملکر کے الیکٹرک کا اصل چہرہ بے نقاب کردینگے ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک کا کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جس میں عوام کی داد رسی کی جارہی ہو سب کے سب عوام کا خون چوسنے میں مگن ہیں اور عوام کو ان چوروں اور لٹیروں کے ہاتھوں میں مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیاہے ،تعلیمی اداروں سے لیکر ہسپتالوں تک غریب عوام کی کوئی نہیں سنتا ہے اور نہ ہی ان سرکاری اداروں میں کسی قسم کی کوئی سہولیات میسر ہیں جس سے یہ عوام کی کوئی خدمت کرسکیں۔