مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں، حلقہ پی پی 175 میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں، حلقہ پی پی 175 کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا پورا پورا موقع دیں گے، نوجوانوں کو جہاں بھی میری ضرورت محسوس ہو مجھے ایک کال کریں میں حاضر ہو جائوں گا، ان خیالات کا ظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175چوہدری عرفان سندھو نے راجہ جنگ و پکی حویلی ہزارہ کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے جیتنے والی ٹیم راجہ جنگ کرکٹ ٹیم کے کپتان علی حیات اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم پکی حویلی ہزارہ کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد عامر کو نقد انعام دیا، چوہدری عرفان سندھو نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی175سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ عوام کی بے لوث خدمت ہے، کامیابی حاصل کرکے کھیلو ں کے میدان آباد کریں گے، بے روز گاروں کو روز گار مہیا کریں گے، عوام کی طرف سے جس محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا،یہ محبت مجھ پر قرض ہے اگر اللہ نے موقع دیا تو یہ قرض ضرور اتاروں گا، انشا اللہ، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)بھائی کو قتل کرنے والا ملزم 12گھنٹے بعد ہی گرفتار، آلہ قتل بر آمد، پرویز مسیح نے بھائی سے ناجائز تعلقات قائم کرکے بڑے بھائی بھٹو کو قتل کر دیا تھا، طارق بشیر چیمہ کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2-3مئی کی درمیانی رات ہمیں 15پر اطلاع ملی کہ نواحی گائوں بھولیکے میں بھٹو مسیح کو کسی شخص نے سر میں فائرمار کر قتل کر دیا ہے، جس پر پولیس تھانہ مصطفی آباد موقع پر پہنچی تو موقع پر موجود بھٹو مسیح کا چھوٹا بھائی پرویز مسیح کو مشکوک جان کر حراست میں لے لیا، جس نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ میرے اپنی بھابھی سے ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے میں نے اپنے بھائی بھٹو کو راستے سے ہٹانے کیلئے سر میں فائر مار کر قتل کر دیا ہے، بعد ازاں آلہ قتل بھی بر آمد کروا دیا، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم یو تھ پروگرام کے تحت اسلامک فنانس کا اجراء کردیا گیا ہے ۔ یہ بات پروگرام کوارڈینیٹر ملک شبیر احمد نے نیشنل بینک سٹاف کالج میں تربیتی پروگرام کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے شعبہ اسلامی بینکنگ گروپ نے صدر نیشنل بینک آف پاکستان کی ہدایت پر وزیر اعظم کے پروگرام برائے نوجوانان کے تحت اسلامک فنانس سکیم باضابطہ شروع کردی گئی ہے جس سلسلہ میں لاہور ریجن کے تمام برانچ مینیجر کو تر بیتی ورکشاپ میں بتا یا گیا ہے کہ وہ نوجوانوں کی بھر پور معاونت کریں اور انہیں اس پروگرام کا حصہ بننے کیلئے اپنی پوری خدمات پیش کریں۔ ملک شبیر احمد کے مطابق مصطفی آباد للیانی برانچ میں ایک علیحدہ سے کائونٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں سے نوجوان ہر طرح کی معلوما ت اور مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126