ارمڑ (جیوڈیسک) پشاور میں ایک گھنٹے کے دوران 2 دھماکوں میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔پشاور کے علاقے اُرمڑ میں شمشتو روڈ پر واقع لڑکیوں کے پرائمری اسکول کے باہر دھماکا ہوا جس سے اسکول کے مرکزی گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کے مطابق اسکول کے باہر دو بم نصب تھے جن میں سے ایک پھٹ گیا جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوسرے بم کو ناکارہ بنایا۔
دوسرا دھماکا خٹکو پل کے قریب اسکول سے واپس جانے والی محکمہ انسداد دہشت گردی کی گاڑی کے قریب ہوا جس سے تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔