کویت (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کویت کا دورہ کر رہے ہیں جہاں پر انہوں نے کہا کہ ہم دوست اور برادر ملکوں میں عوامی خدمات کرنے والے منتظمین کے متمنی ہیں۔
صدر ایردوان نے کویت کے بین الاقوامی ہو ائی اڈے کے نئے ٹرمینل کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر پر کہا کہ “ہماری تمنا ہے کہ ہمارے دوست و برادر ملکوں میں عوام پر ظلم نہ کرنے والے بلکہ عوام کی خدمات کرنے والے اعلی حکام کے متمنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے کا استحکام اور امن و امان ہمارے فیصلوں پر انحصار کرتا ہے۔ ترکی اور کویت خطے کے مسائل کے حل میں باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے آئندہ بھی جاری رکھیں گے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا یہ تعاون و دیگر ہمسائیہ ملکوں کے لیے بھی ایک مثال تشکیل دے گا۔
صدر ایردوان امیرِ کویت کے ہمراہ بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
صدر ترکی کے دورے سے موجودہ اچھے اور باہمی تعلقات کے حامل کویت کے ساتھ تعاون کو مزید گہرائی دینے میں مدد ملے گی۔