کراچی کی خبریں 11/5/2017

Speech

Speech

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر علی پٹی والا نے اعلیٰ عدلیہ سے حکمرانوں کو بجٹ سازی سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی بجٹ آئندہ سال کیلئے قومی ترقی و خوشحالی اور عوامی سہولیات و ذمہ داری کا تعین کرتا ہے اور بجٹ سازی حکومت و حکمرانوں کا کام ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین‘ حکمرانی کیلئے حکمرانوں پر صادق و امین ہونے کی شرط عائد کرتا ہے مگر پانامہ کیس کی عدالت میں موجودگی نے وزیراعظم کی صداقت و امانت پر ایسا سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے جس کا جواب ملنے تک وہ آئین پاکستان کی شرائط کے مطابق حکمرانی کے اہل نہیں رہے اور چونکہ جمہوری نظام میں وزیراعظم حکومت کا سربراہ ہوتا ہے اسلئے جب تک سربراہ کی صداقت و دیانت شکوک و شبہات سے بالاتر نہیں ہوجاتی اس وقت تک حکومت و پارلیمنٹ کو بجٹ سازی اور قوم کے مستقبل کے حوالے سے فیصلوں کا اختیار حاصل نہیں ہے اسلئے اعلیٰ عدلیہ اس حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے آئین کا تحفظ کرے اور حکومت کو پانامہ کیس فیصلے تک بجٹ سازی سے روکا جائے !

سماجی بہبود کو بطورمضمون شامل نصاب کیا جانا چاہئے ‘ جی کیو ایم
معاشرتی ترقی کیلئے سماجی شعور اور دکھی انسانیت کے خدمت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے
سماجی لوگ ‘سیاسی لوگوں سے زیادہ عوام سے مخلص ‘ نزدیک اور عظیم ہوتے ہیں ‘ گجراتی سرکار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دکھی انسانیت کی خدمت اور سماجی بہبود درا صل سیاست ہی کا وہ شعبہ ہے جو مفادات کے تابع اور اختیارو اقتدار کا طلبگار نہیںیہی وجہ ہے کہ سماجی کارکنان و رہنما سیاستدانوں سے زیادہ انسانوں سے مخلص اور عظیم ہوتے ہیں اسلئے سماجیات کی طرح سماجی بہبود کو بھی نصاب کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں میں سماجی شعور کیساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ بھی فروغ پائے ۔یہ بات گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں گجراتی سرکار کو بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے کیلئے چیئرمین یونس سایانی کی قیادت میں گجرات ہا ¶س آنے والے سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دس رکنی وفد سے ملاقات اور ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہی ۔ یونس سایانی کے مطابق سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری‘نئے ممبر شپ کارڈز برائے 2017ءکے اجراءاور خواتین کی اہمیت کے موضوع پر مباحثہ کی تقریب 14مئی2017بروز اتوارشام4بجے نیشنل پریس کلب ‘ مشرق سینٹر نزد سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی محب وطن روشن پاکستان پارٹی اور گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین گجراتی سرکار امیر علی سولنگی عرف امیر پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ہوں گے ۔

پاکستان پر حملے کی ایرانی دھمکی ‘ دیوانے کی بڑ کے سوا کچھ نہیں!‘ راجونی اتحاد
پاکستان اللہ کی نعمت ہے جس کے پاس افواج پاکستان عوام پاکستان جیسے وطن پرستوں کی دولت ہے
ایران سمیت دنیا کے تمام ممالک پاکستان کو نقصان پہنچانے کا خواب دیکھنے سے باز رہیں ‘ عمران چنگیزی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان جذبہ ایمان اور جذبہ شہادت سے سرشار مسلمانوں کا ہی ملک نہیں بلکہ ایک ایسی مستحکم ایٹمی ریاست بھی ہے جس کیخلاف بھارت ‘ اسرائیل ‘ امریکہ اور دیگر سامراجی و استعماری قوتیں طویل عرصہ سے سازش کررہی ہیں‘ نصف صدی سے اندرونی و بیرونی دہشتگرد اور غدار اسے برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیںاور قریباً اتنے ہی عرصہ سے منافق و مفاد پرست سیاستدان و حکمران اور استحصالی طبقات کے علاوہ جاگیردارو سرمایہ دار اس ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر اس کے باوجود اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان قائم وسلامت ہے اور انشاءاللہ تا قیامت قائم و سلامت رہے گا ۔ پاکستان راجونی اتحاد کے رہنما امیر پٹی ‘ عمران چنگیزی ‘ امیر علی خواجہ ‘ اقبال ٹائیگرمارواڑی‘ یونس سایانی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ عدنان میمن ‘ سردار غلا مصطفی خاصخیلی ‘ سردارخادم حسین سولنگی ‘عبدالحکیم رند‘ عارف راجپوت ‘ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر نے ایران کی جانب سے پاکستان پر حملے کی دھمکی کودیوانے کی بڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ کی نعمت ہے جس کے پاس افواج پاکستان جیسی محافظوںاور عوام پاکستان جیسے وطن پرستوں کی دولت ہے اسلئے ایران سمیت دنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان کو نقصان پہنچانے کا خواب دیکھنے کی حماقت سے باز رہے ورنہ اس کا وجود نقشہ ارض پر برقرار نہیں رہ پائے گا !

حکومت وفوج سمجھوتہ جمہوریت کیلئے خوش آئند ہے‘ سولنگی اتحاد
حکمران طبقہ فوج دشمنوں و غداروں کا جبکہ فوج پاکستان اور جمہوریت کا تحفظ کررہی ہے‘ امیرسولنگی
فوج نے حکومتی ہٹ دھرمی کے باجود اعلیٰ ظرفی ‘ حب الوطنی اور جمہوریت پرستی کا ثبوت دیا ہے!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ عابد سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ودیگر رہنما ¶ں کے ہمراہ میڈیا کانفرنس میں ڈان نیوز لیکس کے معاملے پر حکومت و فوج سمجھوتے کو جمہوریت کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس سازش کے بعد فوج نے نوٹیفکیشن کے حوالے سے بھی حکومتی ہٹ دھرمی کو نظر انداز کرکے اپنے ظرف و حب الوطنی اور جمہوریت پرستی کا ثبوت دیا ہے حالانکہ عوام کی خواہش تھی کہ ڈان لیکس میں ملوث فوج کیخلاف سازش کرنے والے ہر گنہگار کو کیفر کردارتک پہنچانے کیساتھ اس حوالے انکوائری کمیشن کی مکمل رپورٹ میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے لائی جائے کیونکہ فوج دفاع پاکستان کا ضامن ایسا قومی ادارہ ہے جس کیخلاف سازش پاکستان کیخلاف سازش یعنی غداری کے مترادف ہے اور قوم ان غداروں کوبے نقاب دیکھنے کی خواہشمند ہے مگر حکمران طبقہ ان غداروںکی رونمائی اور احتساب نہیں چاہتا جس پر فوج اور حکومت میں کشیدگی پیدا ہوئی مگر یہاں بھی فوج نے جمہوریت اور ریاست کو ملحوظ رکھتے ہوئے اعلیٰ ظرفی سے کام لیکر نہ صرف میاں صاحب کو ایک اور موقع فراہم کردیا ہے بلکہ قوم کی جانب سے مخصوص طبقے کے مفادات کے تحفظ کے الزام کا طوق بھی اپنے گلے باندھ لیا ہے جو فوج کی پاکستان سے محبت اور اس کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کی دلیل و ثبوت ہے !