4 منشیات فروش اور 5 مجرمان اشتہاری گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

DPO Ali Nasir Rizvi

DPO Ali Nasir Rizvi

قصور (محمد عمران سلفی سے) ضلع قصور میں پولیس کا منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون،4 منشیات فروش اور 5 خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتارکرلیاگیا،ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے 7 کلو چرس اور ایک پسٹل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر رکھا ہے۔

اس سلسلہ میں تھانہ اے ڈویژن پولیس نے نزد ریلوے اسٹیشن گودام اور شہباز روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں غلام مصطفی اور ناصر کوگرفتار کر کے ساڑھے تین کلو چرس برآمد کی جبکہ تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دوملزمان عدنان اور اصغر کو گرفتار کر کے 4کلوگرام چرس اور ایک پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں اسی طرح پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث 5خطرناک اشتہاریوں کو بھی حراست میںلے لیا ہے جن سے انٹیروگیشن جاری ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334