مال بردار گاڑیوں کے مالکان کی ہڑتال، تجارت مفلوج، اربوں کا نقصان

Strike

Strike

کراچی (جیوڈیسک) مال بردار گاڑیوں کی ہڑتال سے ایکسپورٹس کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے۔ تاجروں کے ایکسپورٹ آرڈرز تاخیر کا شکار ہونے سے اب تک تقریباً چھ ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔

دوسری جانب فروٹ ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی تجارت مفلوج ہو گئی ہے جس سے کئی پھل اور سبزیاں خراب ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں گاڑیاں چلانا ناممکن ہے۔

ڈی جی رینجرز اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے ایسوسی ایشن سے رابطوں کے بعد ٹرانسپوٹرز نے 72 گھنٹے کے لئے نیشنل ہائی وے بلاک کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔