مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پرویز طاہر کے والد کی وفات پر پریس کلب مصطفی کا تعزیتی اجلاس، اجلاس کی صدارت صدر محمد عمران سلفی نے کی، مرحوم کیلئے مغفرت و لواحقین کیلئے صبر کی دعا، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی ملک پرویز طاہر ، ملک محمد ضیا، ملک محمد جاوید، ملک محمد عمران کے والد محترم ملک محمد لطیفکی وفات پرپریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)،یونین آف جرنلسٹ، انٹر نیشنل میڈیا فورم، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کا مشترکہ تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب/للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں شاہد عمر،اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی،محمد جمیل سندھو،عمر حیات خاں،ملک مختار شاہین، بابا طارق مقبول،چوہدری اصغر علی،سردار ہارون اقبال سندھو ،عبدالقیوم ،چوہدری منظور احمد ،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری ،سجاد احمد جٹ، حافظ طاہر اقبال ،ارشد علی جوئیہ ،ارشدعلی شامی ،عمر شاہین ،چوہدری ہاشم علی ،رانا توقیر احمد ،رانا عرفان احمد ،محمد اکمل کھوکھر ،قیصر عباس ،محمد طاہر میو،عبدالمنان سلفی، عبدالرحمان انصاری،حاجی عبدالقادر،محمد عمران ،ذوالفقار علی ،احمد جمال عارف دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ورثہ سے اظہار تعزیت و مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول رائے کلاں کی من مانیوں کا سلسلہ جاری، اخبارات میں خبروں کی اشاعت پر والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، ڈی سی قصور ودیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اخبارات میں گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول رائے کلاںکی ٹیچرز کی من مانیاں عروج پر کی خبریں شائع ہوئی تھی جس پر سکول ٹیچرزنے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی اور والدین سے نارا سلوک شروع کر دیا، سات میں سے دو ٹیچرز نے چھٹی حاصل کر رکھی ہے جبکہ پانچ میں سے روزانہ ایک یا دو ٹیچر سکول میں آتی ہیں ، اگر کسی روز زیادہ ٹیچرز سکول میں آ جائیں تو حاضری لگا کر واپس چلی جاتی ہیں، سکول میں بچیوں سے صفائی کا کام بھی لیا جاتا ہے، سکول میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے بچیوں کو شدید مشکلات کا سامنا،سکول میں پرنسپل نہ ہونے کی وجہ سے بھی سکول انتظامات درہم برہم ہو رہے ہیں،پرنسپل تعینات کرنے اور ٹیچرز کی تعداد پوری کرنے کا مطالبہ، اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب، وزیر تعلیم و ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سکول ٹیچرز کی حاضری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے والدین سے ناروا سلوک کرنے والی ٹیچرز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)8موٹر سائیکلوں پر سوار تیز رفتاری کرنے پر 15افراد گرفتار، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے تیز رفتاری و زک زیک کرتے ہوئے موٹرسائیکل چلانے والے 15افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 8موٹر سائیکلیں قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126