سیہل کمڑیال غریب کے راج کے لیے سیاست کر رہے ہیں، سمیر علی خان

PTI

PTI

اٹک (نامہ نگار) تحریک انصاف کمڑیال گروپ کے راہنما سمیر علی خان نے کہا سہیل کمڑیال غریب کے لیے سیاست کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے وڈیرے اور جہاگیرداروں نے غریب عوام سے ووٹ لیے اور بدلے میں جہالت اور غربت کے سواء کچھ نہیں دیا لیکن سہیل کمڑیال کرپٹ جھوٹے اور منافق سیاستدانوں کا مقابلہ اکیلے کر رہے ہیں انشاءاللہ، اللہ کے فضل و کرم سے آمدہ الیکشن میں با شعور عوام کے ووٹ کی طاقت سے ان ظالم منافق اور مفادپرستوں کی سیاست کا جنازہ نکال دیں گیں۔

سہیل کمڑیال غریب دوست سیاستدان ہے ان کے مختصر ضعلی ناظم کے دور میں ہر غریب شخص اپنے آپ کو ناظم سمجھتا تھا یہ بات مطلب پرست سیاستدانوں کو ہضم نہیں ہو رہی لیکن کچھ بھی ہو فتح سہیل کمڑیال کا مقدر ٹھہرے گی۔