بیجنگ (جیوڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ چین کے دوسرے روز جن یاداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں ان میں شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ، 21 ویں صدی میری ٹائم سلک روڈ اور ایم ایل ون ریل منصوبے پرعمل درآمد، ایم ایل ون ریل منصوبے پر عمل درآمد کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اور گوادر ہوائی اڈے کے لیے 80 کروڑ آرایم بی تکنیکی اقتصادی تعاون کا سمجھوتہ طے پایا ہے۔
مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے دوران گوادر ہوائی اڈے و دیگر منصوبوں کے لئے اقتصادی تکنیکی تعاون پر سمجھوتہ جب کہ حویلیاں میں ڈرائی پورٹ کے قیام کے لئے تعاون کی مفاہمت طے پاگئی۔
گوادر اورایسٹ بے ایکسپریس وے کے لئے اقتصادی و تکینکی تعاون کی مفاہمت اوراس مفاہمت کے تحت چین ایک ارب 10 کروڑآر ایم بی کا تعاون کرے گا۔