کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 14/5/2017

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خان: تھانہ ککرالی کے معروف مقدمہ قتل 142/12 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کھاریاں جہانزیب چٹھہ نے بھولا گجر، قدیر حسین ، شہیر اسلم، عابد ملکی اور ظفر اقبال کو بری کر دیا گیا معروف ماہر قانون اورنگزیب مرل نے ملزمان کی جانب سے دلائل دیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کھاریاں جہانزیب چٹھہ صاحب نے میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے پانچوںملزمان کو بری کر دیا مقدمہ 2012میں زیر دفعہ 302,109,ت پ درج کیا گیا جس میں بے گناہ افراد کو ملوث کر کے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی فاضل جج صاحب نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے تاریخی فیصلہ سنایا اور مقدمہ میں پیش ہونے والے پانچوں ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

کوٹلہ ارب علی خان: مقدمہ نمبر 142/12میںفاضل جج صاحب کے فیصلہ سے جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی قدیر حسین ، عابد ملکی ، بھولا گجر ، شہیر اسلم اور ظفر اقبال کو سیاسی بنیادوں پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا پانچوں ملزمان کو با عزت بری ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیںان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت چیئر میں یونین کونسل ملکہ ملک محمد اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ مقدمہ قتل میں سیاسی بنیادوں پر بے گناہ لوگوں کو ملوث کرنا نہایت گھناونا جرم ہے جہانزیب چٹھہ صاحب کے اس فیصلہ سے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو گی انھوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہیں جنھوں نے ہمارے نہایت قریبی دوستوں کو عزت بخشی اللہ تبار ک و تعالی کا ہم جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے اس موقع پر چیئرمین صاحب نے مٹھائی بھی تقسیم کی ۔