واشنگٹن (جیوڈیسک) ایجنسیاں امریکی وزارت خزانہ نے شام میں صدر بشار الاسد کے مقرب پانچ اداروں اور پانچ مزید اہم شخصیات کو شہریوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت بلیک لسٹ کردیا ہے۔
امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے بلیک لسٹ کی گئی شامی شخصیات کی فہرست مین بشار الاسد کے مقرب محمد عباس کا نام بھی شامل ہے۔ محمد عباس بشار الاسد کے خالہ زاد رامی مخلوف کا انتہائی قریبی ساتھی ہے۔ رامی مخلوف پر امریکا نے سنہ 2008ء میں پابندیاں عاید کی تھیں۔
امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ محمد عباس نامی شخص رامی مخلوف کے مالی امور کا انچارج ہے۔ اس کے علاوہ المخلوف کی قائم کردہ البستان چیئرٹی فاؤنڈیشن پر بھی پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔
بلیک لسٹ کی گئی دیگر شخصیات میں رامی المخلوف کے دو بھائی ایہاب مخلوف اور ایاد مخلوف شامل ہیں۔ ان پر رامی المخلوف کی مدد اور عالمی اقتصادی پابندیوں کی خلافو ورزی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ ایہاب مخلوف شام میں موبائل فون سروس مہیا کرنے والی ’سیرٹل‘ کمپنی کا وائس چیئرمین ہے۔
پابندیوں کی زد میں آنے والی شامی شخصیات اور اداروں کے ساتھ امریکا میں ہرطرح کا لین دن اور تعلق پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔