راولپنڈی : گجر یوتھ فورم راولپنڈی اور تحریک انصاف کے رہنما چودھری ناصف گورو نے انجینئر افتخار چودھری کو پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا رکن نامزد ہونے پر مبارک باد دی ان کے ساتھ نؤمیر کھٹانہ نعمان چودھری کامران گجر و دیگر ساتھی بھی تھے۔
انہوں نے عمران خان،جہانگیر ترین عامر محمودکیانی اور دیگر قیادت کے فیصلے کی تعریف کی جنہوں نے تحریک انصاف کے دیرینہ رہنما کو مجلس عاملہ کا ممبر نامزد کیا۔