شیخوپورہ (دانیال منصور سے) ورلڈ جرنلسٹ فورس کے سنئیر ممبر اور سماجی کارکن شیخ طیب طاہر نے کہا ہے کہ شہر شیخوپورہ میں صحت کی سہولیات عوام الناس کی پہنچ سے باہر ہیں۔ سول ہسپتال شیخوپورہ میں ایمرجنسی کے طور پر جانے والے مریضوں کو بھی لمبی لمبی قطاروںمیں کھڑے ہو کر پرچیاں بنوانے پر مجبور کیا جاتاہے اور خواتین مریضوں کے ساتھ بد سلوکیاں عملے کا وطیرہ بن چکاہے۔
بارہا میڈیا کی طرف سے توجہ دلانے کے باوجود انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے۔ صرف خوبصورت عمارتیں بنا کر ہسپتا ل انتظامیہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے اور ایمر جنسی سنٹر میں مریضوں کو اکثر آکسیجن خود استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔ کیونکہ عملہ فری وی آئی پی پروٹوکول دینے میں مصروف رہتاہے۔ انہوں نے پاک میڈیا گروپ سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر عوام الناس اور دنیا کے ستائے ہوئے بیچارے مریضوں کی آواز اٹھاتے رہیں گے جو کہ ہمارا صحافتی فرض ہے وزیر اعلیٰ پنجاب متعلقہ سٹاف و ممبرز کے خلاف نوٹس لیں۔